Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سیزر ایوارڈز: یہودی فلمساز جوناتھن گلیزر کی فلسطین حامی تقریر

Updated: March 03, 2025, 10:27 PM IST | Mumbai

۲۸؍ فروری کو پیرس میں ہوئے سیزر ایوارڈ کی تقریب میں یہودی فلمساز جوناتھن گلیزر موجود نہیں تھے مگر ان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل پر تنقید کی کہ وہ ہولوکاسٹ کا جواز پیش کرکے نسل کشی نہیں کرسکتا۔

Jonathan Glazer. Photo: X
جوناتھن گلیزر۔ تصویر: ایکس

مشہور فلم ’’زون آف انٹرسٹ‘‘ کے فلمساز جوناتھن گلیزر ۲۸؍ فروری کو ہونے والے سیزر ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ قبول کرنے کیلئے پیرس میں موجود نہیں تھے لیکن انہوں نے فلسطین کی حمایت میں ایک پیغام روانہ کیا جو ایک سال قبل آسکرز میں کی گئی ان کی باتوں کا اعادہ تھا۔ آسکر ۲۰۲۴ء میں ان کی تقریر کافی وائرل ہوئی تھی اور عالمی سطح پر ان کی ہمت اور حوصلے کی پزیرائی کی گئی تھی۔ ’’ہولوکاسٹ‘‘ فلم کے فرانسیسی ڈسٹری بیوٹر ڈیوڈ گرمباچ آف بیک فلمز نے ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں گلیزر کی جانب سے قبولیت کا پیغام پڑھا۔ اسے فرانسیسی زبان میں پڑھا گیا تھا۔ تاہم، اس کا ترجمہ پیش خدمت ہے:

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’سکندر‘‘ کا پہلا نغمہ ’’زہرہ جبیں‘‘ ریلیز

’’اکیڈمی، باک فلمز اور کانز فلم فیسٹیول کا شکریہ۔ ہماری فلم کا پریمیئر فرانس میں ہوا اور یہاں پہچان بنانا اعزاز کی بات ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ ہماری فلم دیکھنے آئے، یہ غیر معمولی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ سال مَیں نے جو کہا تھا، اس پر عالمی برادری نے کچھ خاص اقدامات نہیں کئے۔ وہی باتیں پھر دہرارہا ہوں۔ مَیں چاہتا ہوں کہ فلم ایسی ہوکہ وہ انسانوں کے غیر انسانی رویے پر سوال قائم کرے۔ آج، ہولوکاسٹ اور یہودی سیکوریٹی کو غزہ میں قتل عام، اور نسلی تطہیر کے جواز کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ۷؍ اکتوبر کے قتل عام اور اسرائیل کے حملوں میں بے گناہ افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے۔‘‘

ایک سال پہلے کی گلیزر کی تقریر کی طرح اس مرتبہ بھی ان کی تقریر کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی گئی۔ تاہم، یہ ان چند قبولیت تقریروں میں سے ایک تھی جس کے میزبان براڈکاسٹر کینل پلس نے اپنے ایکس پر پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ ڈائریکٹر گلیزر یہودی ہیں،۔ وہ ہمیشہ کم پروفائل رہے ہیں۔ گزشتہ سال آسکر جیتنے کے بعد سے فلمی تقریبات میں شاذ و نادر ہی دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK