سلمان خان اوررشمیکا مندانا کی فلم ’’سکندر‘‘ کا پہلا نغمہ ’’زہرہ جبیں‘‘ریلیزکردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ امسال عید پر ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 9:31 PM IST | Mumabi
سلمان خان اوررشمیکا مندانا کی فلم ’’سکندر‘‘ کا پہلا نغمہ ’’زہرہ جبیں‘‘ریلیزکردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ امسال عید پر ریلیز ہوگی۔
’’سکندر‘‘ کے ٹیزر میں اپنی کیمسٹری سے مداحوں کو متاثر کرنے کے بعد سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم کا پہلا نغمہ ’’زہرہ جبیں‘‘ ریلیز کیا گیا ہے۔ اس نغمے میں رشمیکا مندانا نے سیاہ اور سلور رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔ ’’زہرہ جبیں‘‘ کی شروعات اس طرح ہوتی ہے کہ رشمیکا مندانا فلم کی دھن پر سیڑھیوں سے اتر رہی ہیں اورسیاہ چمکیلی ساڑی میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔کچھ سیکنڈ کے بعد بالی ووڈ کے بھائیجان سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے۔
#ZohraJabeen Song Out Tomorrow! #SajidNadiadwala’s #Sikandar
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 3, 2025
Directed by @ARMurugadoss
@iamRashmika @DOP_Tirru @ipritamofficial @TheFarahKhan @SameerAnjaan #DanishSabri @AzizNakash @DevNegiLive @mellowdofficial @NGEMovies @ZeeMusicCompany @PenMovies… pic.twitter.com/P6qkkuPq5F
’’زہرہ جبیں‘‘ کے بارے میں
’’زہرہ جبیں‘‘ کو پریتم نے کمپوز کیا ہے جبکہ فرح خان نے اس کی کریوگرافی کی ہے۔ اس نغمے کو نکاش عزیز اور دانش صابری نے گایا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں رشمیکا مندانا نے سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کے تجربات بتائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’مجھے لگا کہ میرے خواب کو تعبیر مل گئی ہے۔ سلمان خان ایک خاص اور منکسر المزاج شخصیت ہیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ نے پہلے ہفتے میں صرف ۲؍ کروڑ کمائے
یاد رہے کہ ’’سکندر‘‘ کا ٹیزر ۲۷؍فروری ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا گیا تھا ۔ اس فلم میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے علاوہ پریتک ببرپراتیک ببر، ستیہ راج ، کاجل اگروال اور دیگر نے بھی اداکاری کی ہے۔’’سکندر‘‘ کو ساجد ناڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اے آر موروگاداس نے اس کی ہدایتکاری کی ہے۔ یہ فلم عید پر ریلیز ہوگی۔