• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہند نژاد کیٹلین سینڈرا نیل نے مس انڈیا یو ایس اے ۲۴ء کا خطاب جیت لیا

Updated: December 18, 2024, 7:04 PM IST | Washington

ہند نژاد امریکی کیٹلین سینڈرا نیل نےمس انڈیا یو ایس اے ۲۰۲۴ء کا خطاب جیتا ہے۔ ان کا تعلق چنئی، امریکہ سے ہے۔کیٹلین سینڈرا ویب ڈیزائنر بننے کی خواہشمند ہیں۔ وہ اداکاری اور ماڈلنگ میں بھی اپنا کریئر بنائیں گی۔

Caitlin Sandra. Photo: INN
کیٹلین سینڈرا۔ تصویر: آئی این این

ہند نژاد کیٹلین سینڈرا نے مس انڈیا یو ایس اے ۲۰۲۴ء کا خطاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے نیوجرسی، امریکہ میں سالانہ تقریب میں یہ خطاب جیتا ہے۔ ۱۹؍ سالہ کیٹلین سینڈرا کیلیفورنیا یونیورسٹی میں دوسرے سال کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ’’میں اپنی کمیونٹی کیلئے اعزاز اور خواتین کی تعلیم اور ان کے بااختیار بننے پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔‘‘

کیٹلین سینڈرا کی پیدائش چنئی، ہندوستان میںہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کے ۱۴؍ سال امریکہ میں گزارے ہیں۔ وہ ویب ڈیزائنر بننے کی خواہشمند ہیں اور ماڈلنگ اور اداکاری میں بھی اپنا کریئر بنانا چاہتی ہیں۔ انڈین کمیونٹی فیسٹیول (آئی ایف سی) کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں الینوے ،امریکہ سے تعلق رکھنے والی سنسکرتی شرما نے مسز انڈیا کا خطاب جبکہ ارشیتاکیتھ پالیا نے مس ٹین انڈیا یو ایس اے کا خطاب جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شام: جنگ کی تباہی کی علامت ماریت النعمان شہرمیں زندگی لوٹنے لگی

ریجول مائنی، مس انڈیا یو ایس اے ۲۰۲۳ء نے کیٹلین سینڈرا کو یہ خطاب دیا ہے جبکہ مسز انڈیا یو ایس اے ۲۰۲۳ء اسنیہانمبیار نے سنسکرتی شرما کو یہ خطاب دیا ہے۔ مس انڈیا یو ایس اے مقابلے میں نیرالی دیسیا ،جن کا تعلق الینوئے ، امریکہ سے ہے، نے فرسٹ رنر اپ جبکہ نیوجرسی، امریکہ کی مانینی پٹیل نے سیکنڈرنر اپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔اس مقابلے میں ۲۵؍ ریاستوں سے ۴۷؍ افراد مقابلے میں شریک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK