• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانز ۲۰۲۴ء: کنی کسروتی کا ’’تربوز والے پرس‘‘ کے ساتھ فلسطین سے اظہار یکجہتی

Updated: May 24, 2024, 9:07 PM IST | Cannes

کانز فلم فیسٹیول جاری ہے جس میں عالمی اداکاروں اور فنکاروں کا ہجوم ہے۔ ملیالم فلم ’’آل وی امیجن ایزلائٹ‘‘ پام ڈی آر ایوارڈ مقابلہ کیلئے نامزد ہے جس میں کنی کسروتی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ فلم کی اسکریننگ کیلئے کانز میں موجود ہے۔

Kani Kusruti along with other film artists at the Cannes Festival. Photo: PTI
کانز فیسٹیول میں کنی کسروتی فلم کے دیگر فنکاروں کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

اداکار کنی کسروتی، جو اپنی حالیہ فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کیلئے تعریفیں وصول کررہی ہیں، اسی فلم کی نمائش کیلئے کانز ۲۰۲۴ء میں ہیں۔ اس دوران ان کے ہاتھ میں تربوز جیسا پرس تھا جو انہوں نے فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر لیا تھا۔ 
واضح رہے کہ تربوز، فلسطینی مزاحمت کی علامت ہے، جو اس ملک کے پرچم کے رنگوں سرخ، سبز اور سیاہ اور سفید کو ظاہر کرتا ہے۔ اداکارہ نے امن کا پیغام دینے کیلئے سفید رنگ کا لباس بھی زیب تن کیا تھا جبکہ زیورات کے ذریعے انہوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ ہندوستانی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: امریکی کامیڈین دیو شپل نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی

تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد، ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکاروں سمیت متعدد صارفین نے اپنے متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلز پر کنی کی ہمت کو سراہا۔ اس دوران فلم کی کاسٹ اور عملہ ریڈ کارپٹ پر مسکراہٹیں بکھیر رہا تھا۔ واضح رہے کہ ایسا ۳۰؍ سال بعد ہوا ہے جب کسی ہندوستانی فلم نے کانز فلم فیسٹیول میں پام ڈی آر ایوارڈ کیلئے مقابلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK