Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’مارکو‘ ٹی وی پر ریلیز نہیں ہوگی، سینسر بورڈ کا او ٹی ٹی پر پابندی کا مطالبہ

Updated: March 06, 2025, 3:40 PM IST | Mumabi

سی بی ایف سی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملیالم فلم ’’مارکو‘‘ کے ٹی وی پریمیر پر پابندی عائد کی ہے جبکہ اوٹی ٹی پلیٹ فارمز سے بھی فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ملیالم ایکشن فلم ’’مارکو‘‘، جس میں اننی مکندن نے اداکاری کی ہے، کو سنیما کی پرتشدد فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی تھی اور اپنی ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی اے ریٹیڈ ملیالم فلم ثابت ہوئی تھی۔ یہ ہندی سنیما کی زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں سے بھی ایک تھی جبکہ ملیالم سنیما کی ہمیشہ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی نویں فلم تھی۔ یہ فلم دسمبر ۲۰۲۴ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ۱۴؍فروری ۲۰۲۵ء کو اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔ جب اس فلم کو ٹی وی پر پریمیرکیا گیا تو اس نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا۔ سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم کا ٹی وی پریمیر بلاک کر دیا اور اس کی او ٹی ٹی اسکریننگ پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: فرحان اخترنے ’’ڈان ۳‘‘ کا اعلان کیا، ’’جی لے ذرا‘‘ بعد میں ریلیز ہوگی

سی بی ایف سی کے مقامی ڈائریکٹر ندیم طوفیل نے منورما نیوز کو بتایا کہ ’’مارکو‘‘ کو سی بی ایف سی کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔ بچوں کو ایسی فلمیں دیکھنے کی اجازت دینے سے پہلے والدین کو احتیاط برتنی چاہئے۔ سی بی ایف سی کا کام صرف فلموں کو منظوری دینا ہے نا کہ سینسر شپ میں ملوث ہونا۔ ہم نے ’’مارکو‘‘کے سیٹیلائٹ رائٹس کو مسترد کر دیا تھا اوریہ فلم خاندانی سامعین کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔‘‘حال ہی میں کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائے وجئے ین نے بھی کافی حد تک تشدد کیلئے ملیالم فلم پر تنقید کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ اس فلم کے ذریعےنوجوان مزید پرتشدد ہوسکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے فاحد فاسل کی فلم ’’آویشم ‘‘پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چند طلبہ نے فلم میں دکھائے گئے گینگسٹر سے خود کو ملانے کی کوشش کی ہے۔ فلم کے کافی حد تک پرتشدد ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلم کے ہیرو انی مکندن نے گاٹا پلس کےساتھ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’تشددانسانی ارتقاء کا ایک حصہ ہے۔ ہمیں امن بھی جنگ کے ذریعے ہی ملتا ہے۔ علاوہ ازیں زندہ رہنا ہمارا حتمی مقصد ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ یہ فلموں میں تشدد کو دکھانے کا بہانہ ہے بلکہ ’’مارکو‘‘ میں اس تشدد کا ۱۰؍ فیصد بھی نہیں دکھایا گیا ہے جوہمارے سماج میں موجود ہے۔‘‘ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض حنیف ادینی نے انجام دیئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK