فرحان کی فلم ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ اس سال کے آخر میں ریلیز ہوگی ۔یاد رہے کہ انہوں نے اسی ہفتے فلم ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ اور ویب سیریز ’’ڈبہ کارٹیل‘‘ بھی پروڈیوس کی ہے۔
EPAPER
Updated: February 28, 2025, 6:13 PM IST | Mumabi
فرحان کی فلم ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ اس سال کے آخر میں ریلیز ہوگی ۔یاد رہے کہ انہوں نے اسی ہفتے فلم ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ اور ویب سیریز ’’ڈبہ کارٹیل‘‘ بھی پروڈیوس کی ہے۔
فرحان اختر نے ’’ڈون ۳‘‘کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں رنویر سنگھ کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ اعلانیہ ویڈیو پر مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے جو فلم میں شاہ رخ خان کو کلیدی کردار میں دیکھنا چاہتے تھے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے ’’ڈان ۲: دی کنگ بیک‘‘، اور ’’ڈان: دی چیس بیگنز اگین‘‘ میں کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ ’’باکس آفس پر رنویر سنگھ کی خراب کارکردگی کے سبب فلم کو روکا جارہا ہے۔‘‘ بعد ازیں یہ افواہیں اڑائی جارہی تھیں کہ جب فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کی شوٹنگ شروع کی تھی تب ہی اس فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز کیا گیا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: انوبھو سنہا، تاپسی پنو کے ساتھ ’’تھپڑ ۲‘‘ بنا سکتے ہیں
اس کے ایک سال بعد فرحان اختر نے ایک انٹرویو میں اس تنازع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ افواہیں ہیں کہ ’’ڈان ۳‘‘ کی شوٹنگ کو روکا جارہا ہے۔‘‘ جب ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا کہ ’’ڈان ۳‘ کے تعلق سے سوالات کو نظر اندازکر رہے ہیں تو انہوں نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا تھا کہ ’’میں کسی بھی سوال کو نظر انداز نہیں کررہا ہوں۔ ’’ڈان ۳‘‘ کی شوٹنگ اس سال شروع ہوگی اور ’’۱۲۰بہادر‘‘ اس سال کے اختتام پر ریلیز ہوگی۔‘‘
۲۰۲۱ء میں ’’ڈان ۳‘‘کے ۲؍ سال قبل فرحان اخترنے اپنی نئی فلم ’’جی لےذرا‘‘ کا اعلان کیا تھا جس میں پرینکاچوپڑہ، نک جونس، کترینیہ کیف اور عالیہ بھٹ اداکاری کریں گے۔ اسی ہفتے فرحان اخترکی فلم اور ویب سیریز دونوں ریلیز ہورہی ہیں۔ جب ان سے ’’جی لے ذرا‘‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’یہ بعد میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘
یاد رہے کہ ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کو فرحان اختر نے بھی پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ریما کاگتی نے انجام دیئے ہیں۔ آج ان کی ویب سیریز ’’ڈبہ کارٹیل‘‘ بھی نیٹ فلکس پر ریلیز ہورہی ہے جسے شیبانی اختر نے بنایا ہے۔