Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی تھی: سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ

Updated: March 23, 2025, 7:32 PM IST | New Delhi

سشانت سنگھ راجپوت معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے کلوزر رپورٹ دائر کر دی ہے، جس کے مطابق ادارکار کی موت خود کشی سے ہوئی تھی، سشانت کی سابقہ ساتھی ریا چکرورتی کے وکیل نے کہا کہ وہ ایجنسی کےشکرگزار ہیں کہ اس نے معاملے کا ہر زاویے سے جائزہ لیا۔

Late Bollywood actor Sushant Singh Rajput. Photo: INN
آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت۔ تصویر: آئی این این

 دی انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ۲۰۲۰ءمیں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق کلوزر رپورٹ دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی تھی۔اخبار نے ایک نامعلوم سی بی آئی اہلکار کے حوالے سے کہا، کہ ’’سی بی آئی نے بندش رپورٹ دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ممبئی کے باندرہ کورٹ کے روبروخودکشی کا ایک عام معاملہ ہے۔‘‘واضح رہے کہ راجپوت۱۴؍ جون۲۰۲۰؍ کو اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے، جسے پولیس نے ابتدائی طور پر خودکشی کا معاملہ بتایا تھا۔ لیکن بعد میں راجپوت کے خاندان نے بہار پولیس کے پاس شکایت درج کرائی، جس میں ان کے سابقہ ساتھی اداکارہ ریا چکرورتی پر خودکشی کیلئے اکسانے کا الزام لگایا گیا۔ حالانکہ ریا نے اس الزام سے انکار کیا۔  

یہ بھی پڑھئے: رندیپ ہڈا، سنی دیول کی فلم’’جاٹ‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کریں گے

سی بی آئی نے جمعہ کو دو معاملات میں بندش رپورٹس دائر کیں – ایک جس میں راجپوت کے والد نے چکرورتی پر خودکشی کیلئے اکسانے کا الزام لگایا تھا، اور دوسرا جس میں چکرورتی نے راجپوت کی بہنوں پر جعلی نسخے کے ذریعے انہیں دوائی دینے کا الزام لگایا تھا۔ پہلی کیس کی رپورٹ پٹنہ کی عدالت میں دائر کی گئی، جبکہ دوسری کیس کی رپورٹ ممبئی کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔ اب عدالتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا بندش رپورٹس کو قبول کیا جائے یا سی بی آئی کو مزید تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ چکرورتی کے وکیل ستیش مانے شندے نے کہا کہ وہ سی بی آئی کے شکرگزار ہیں کہ اس نے معاملے کا ہر زاویے سےجائزہ لیا اور پھر اسے انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں جھوٹی کہانیاں پھیلانا بالکل غیر ضروری تھا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ تاخیر کا شکار، جون ۲۰۲۵ء سے متوقع

مانےشندے نے کہا کہ ’’کرونا وبا کی وجہ سے، ملک میں لاک ڈاؤن کی  وجہ سے ہر شخص ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا سے چمٹا ہوا تھا۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں میڈیا اور تفتیشی اداروں کے سامنے پیش کیا گیا۔وکیل نے کہا کہ چکرورتی کو ناگزیر مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور وہ۲۷؍ دن تک جیل میں رہیں جب تک کہ انہیں ضمانت پر رہا نہیں کر دیا گیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK