Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ تاخیر کا شکار، جون ۲۰۲۵ء سے متوقع

Updated: March 06, 2025, 7:50 PM IST | Mumabi

خبروں کے مطابق شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ مارچ ۲۰۲۵ء میں شروع ہونے والی تھی۔ تاہم، مختلف محاذوں پر کام مکمل نہ ہونے کے سبب اب یہ جون ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’پٹھان‘‘، ’’جوان‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ کی زبردست کامیابی کے بعد مداح شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جس کی ہدایتکاری کے فرائض سدھارتھ آنند انجام دیں گے۔ خبروں کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز مارچ ۲۰۲۵ء میں ہونا تھا۔ لیکن اب ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’کنگ‘‘ مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ فلم کے ہدایتکار کے طور پر سدھارتھ آنند ککے انتخاب سے قبل یہ فلم سوجوئے گھوش ڈائریکٹ کرنے والے تھے۔ تاہم، پچھلے سال خبر آئی کہ ان کی جگہ ’’پٹھان‘‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے لے لی ہے جو فلم (کنگ) کے شریک پروڈیوسر اور ایکشن اور اسٹنٹ ڈیزائنر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ اور کنگنا رناؤت کی فلم ’’فیشن‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء ری ریلیز ہوگی

ذرائع نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا ہے کہ جب سے سدھارتھ آنند بطور ہدایتکار ذمہ داری سنبھال رہے ہیں وہ فلم کو بہترین بنانے کیلئے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں جو شاہ رخ خان کے میگا اسٹارڈم سے مطابقت رکھتی ہے۔ سدھارتھ آنند اور شاہ رخ خان نے ’’پٹھان‘‘ جیسی فلم بنائی ہے اور خیال یہ ہے کہ ’’کنگ‘‘ کے ساتھ وائی آر ایف اسپائی یونیورس فلم کے طے کردہ معیارات کو اپنائیں۔ اس لئے فلم کی شوٹنگ سے قبل ہر کام احسن طریقے سے انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ طویل پری پروڈکشن کے کام نے فلم کو مارچ سے جون تک مزید تاخیر کا شکار کر دیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ جون ۲۰۲۵ء سے ہندوستان اور یورپ میں کی جائے گی۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس ناظرین کوسنیما کا ایک نیا تجربہ فراہم کرنے اور ۲۰۲۶ء کے آخر تک فلم کو بڑے پردے پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔فلم میں مرکزی کردار میں شاہ رخ خان کے علاوہ ابھیشیک بچن، سہانا خان اور ابھے ورما ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK