Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’چھاوا‘‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری ہندی فلم بن گئی

Updated: April 08, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری ہندی فلم بن گئی ہے۔ پہلے نمبر پر شاہ رخ خان کی ’’جوان‘‘ ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘، ’’استری ۲‘‘ کو پچھاڑ کر دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ ’’چھاوا‘‘ نے اپنی ریلیز کے ۵۲؍ ویں دن ۲۵ء۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا اور اس کی مجموعی آمدنی ۴۵ء۵۹۸؍ کروڑ روپے ہوگئی۔ خیال رہے کہ ’’استری ۲‘‘ نے ۹۹ء۵۹۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس فہرست میں اب بھی سب سے اوپر شاہ رخ خان کی ’’جوان‘‘ ہے جس نے ۲۵ء۶۴۰؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ’’استری ۲‘‘ اور ’’چھاوا‘‘  دونوں ایک ہی پروڈکشن ہاؤس — دنیش وجن کی میڈڈوک فلمز سے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اللو ارجن اور ایٹلی کی فلم کا باقاعدہ اعلان، ۸۰۰؍ کروڑ کا بجٹ

دریں اثنا، ’’چھاوا‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ یہ فلم ۱۱؍ اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ یہ فلم مراٹھا سلطنت کے دوسرے حکمراں سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے، جن کا کردار وکی کوشل نے ادا کیا ہے۔ اس فلم کی ریلیز کے بعد ہندوستان بھر میں، خاص طور پر مہاراشٹر میں اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس کے سبب ناگپور میں فساد پھوٹ پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK