وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ نےمقامی باکس آفس پر ۶؍ دنوں میں ۲۰۰؍کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔ جلد ہی یہ فلم وکی کوشل کی پرانی فلم ’’یوری: دی سرجیکل اسٹرائیک‘‘کا ریکارڈ توڑ دے گی۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 9:39 PM IST | Mumabi
وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ نےمقامی باکس آفس پر ۶؍ دنوں میں ۲۰۰؍کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔ جلد ہی یہ فلم وکی کوشل کی پرانی فلم ’’یوری: دی سرجیکل اسٹرائیک‘‘کا ریکارڈ توڑ دے گی۔
وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’چھاوا‘‘ باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ۲۰۰؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔
’’چھاوا‘‘ کا باکس آفس کلیکشن
ترن آدرش کی رپورٹ کے مطابق ’’چھاوا‘‘نے اب تک باکس آفس پر ۶۸ء۲۰۳؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس فلم نے عالمی سطح پر ۴۵ء ۹۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد یہ۲۸۸ء ۴۲؍ کروڑ روپے کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
#OneWordReview...#Chhaava: SPECTACULAR.
— taran adarsh (@taran_adarsh) February 13, 2025
Rating: ⭐️⭐️⭐️⭐️½
Blends history, emotions, passion, patriotism, action with finesse... #VickyKaushal terrific, cements his stature as one of the finest actors of his generation... #LaxmanUtekar triumphs as a storyteller. #ChhaavaReview… pic.twitter.com/hK2iLBeMkz
ترن آدرش نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’۲۰۰؍ناٹ آؤٹ:’’چھاوا‘‘ سنسنی خیز فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے مہاراشٹر میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ’’چھاوا‘‘ چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی کے دن ۲۰۰ ؍ کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ فلم نے بدھ کو ۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہےجبکہ اس کا بدھ کا کاروبار اس کی ریلیز کے پہلے دن کے کاروبار سے مشابہ ہے جوواقعی بہترین تھا۔ ’’چھاوا‘‘نے مہاراشٹر میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا ہے۔ راجستھان اور مغربی بنگال میں بھی بدھ کو سنیما گھروں میں ’’چھاوا‘‘کیلئے زیادہ تر سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ حالیہ ٹرینڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہےکہ عید پر سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کے آنے تک ’’چھاوا‘‘ باکس آفس پر اپنے قدم جمائے رہے گی۔‘‘
وکی بمقابلہ وکی
’’یوری: دی سرجیل اسٹرائیک‘‘، وکی کوشل کے کریئر کی اب تک کے سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ہے۔ اس فلم نے مقامی باکس آفسپر ۲۸۹ء ۶۸؍کروڑ روپے جبکہ عالمی باکس آفس پر۳۴۲؍ ۰۶؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا تھا۔’’یوری دی سرجیکل اسٹرائیک‘‘ اور ’’چھاوا‘‘ حب الوطنی پر مبنی فلمیں ہیں اور ان دونوں میں وکی کوشل نے جارحانہ کردار ادا کئے ہیں۔ ’’یوری : دی سرجیل اسٹرائیک‘‘ میں وکی نے کپنٹن ویہان شیرگل جبکہ ’’چھاوا‘‘ میں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: سورج برجاتیا کی اگلی فلم میں شروری ہیروئن ہوں گی
ارجن کپور کی فلم ’’میرے ہسبنڈ کی بیوی‘‘کے علاوہ اس ہفتے کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہونے والی ہےجو ’’چھاوا‘‘ کے مقابلے میں کم کاروبار کرنےوالی فلم ہوگی۔ اسی لئے امید کی جارہی ہے کہ ’’چھاوا‘‘ باکس آفس پر اپنی بہترین کارکردگی قائم رکھ سکتی ہے۔ تجارتی تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ ’’چھاوا‘‘، عید پر سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘کی ریلیز تک بہترین کاروبار کر سکتی ہے۔