• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’چھاوا‘‘ مہاراشٹر میں ٹیکس فری ہوسکتی ہے، ڈبہ والا اسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ کو خط لکھا

Updated: February 18, 2025, 6:51 PM IST | Mumabi

ممبئی کے ڈبہ والا اسوسی ایشن نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’چھاوا‘‘کو ٹیکس فری کر دیںتا کہ اسے بہت سے لوگ دیکھ سکیں۔ یاد رہے کہ یہ فلم چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘کومداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔ اس درمیان ممبئی کے ڈبہ والا اسوسی ایشن نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے درخواست کی ہے کہ وہ مہاراشٹر میں فلم ’’چھاوا‘‘ کو ٹیکس فری کر دیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اپنی محنت کے دم پر جیکی شراف نے فلمی دنیا میں عروج حاصل کیا

اسوسی ایشن نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو خط لکھا ہے۔ خط میں ممبئی ڈبہ والا اسوسی ایشن کے صدر سبھاش تالیکر نے کہا ہے کہ ’’چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی فوج میں ہمارے آبا و اجداد جنگجوں تھے اور انہوں نے ان کے شانہ بشانہ جنگ بھی لڑی تھی۔ ہمارے لئے چھترپتی شیواجی مہاراج اور چھترپتی سمبھاجی مہاراج قابل احتراج شخصیات ہیں۔‘‘اسوسی ایشن نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ ’’ریاست میں اس فلم کو ٹیکس سے عاری (ٹیکس فری) کرنا ضروری ہے تاکہ بہت سے لوگ اسے دیکھ سکیں اور مراٹھا راجاؤں کی زندگی اور ان کی قربانیوں سے روشناس ہوسکیں یہاں یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ اس فلم کو چھترپتی سمبھاجی مہاراج اور ان کی لیگسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر بھی ٹیکس فری (ٹیکس سے عاری) کرنا چاہئے۔ ‘‘

لکشمن اتیکر کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’چھاوا‘‘کو دنیش وجن نے میڈوک فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ تاریخی ڈراما فلم چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی کے اطراف گھومتی ہے جو چھترپتی شیاجی مہاراج کے بیٹے تھے۔ اس فلم میں وکی کوشل، رشمیکا مندانا، دیویا دتہ اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK