Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نصرت بھروچا کی ’’چھوری ۲‘‘ کا ٹیزر ریلیز، فلم ۱۱؍ اپریل کو امیزون پر ریلیز ہوگی

Updated: March 25, 2025, 6:05 PM IST | Mumabi

نصرت بھروچا کی فلم ’’چھوری ۲‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم ۱۱؍ اپریل ۲۰۲۵ءکوامیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ یہ ۲۰۲۱ء کی فلم ’’چھوری ‘‘ کا سیکوئل ہے جس میںنصرت نے کلیدی کردارادا کیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نصرت بھروچا اپنی اگلی ہاررتھریلر فلم ’’چھوری ۲‘‘کے ساتھ واپس آرہی ہیں۔ فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے اوراسے شائقین نے کافی پسند کیا ہے۔ فلمسازوں نے فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

یہ ہارر سیکوئل ۱۱؍اپریل ۲۰۲۵ء کو امیزون پر ریلیز ہوگا جس میں سوہا علی خان کلیدی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ گشمیر مہاجنی، سوربھ گویال، پلوی گویال ، کلدیپ سرین اور ہردیکا شرما اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ایشا دیول جین زی اداکاروں میں ابراہیم علی خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض وشال فوریا نے انجام دیئے ہیں۔ فلم میں نصرت بھروچا ساکشی کے اپنے کردار میں نظر آئیں گی۔ 
اس فلم کو ابنڈاٹیا انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔یہ ۲۰۲۱ ء کی فلم ’چھوری ‘ کا سیکوئل ہے۔ ۲۰۲۱ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’چھوری‘‘ میں ساکشی نامی ایک خاتون کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ یہ فلم ۲۰۱۷ء کی مراٹھی فلم’’لپا چھپی‘‘ کا ری میک ہے۔ قبل ازیں اس ماہ کےآغاز میں نصرت بھروچا نے فلم کے سیٹ سے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK