Updated: January 22, 2025, 10:19 PM IST
| New Delhi
چین کےہینان صوبے میں شین چین کے مداح نے کارٹون میں دکھائے گئے شین چین کے گھر کی ہوبہو نقل بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں شین چین کا بہت بڑا مداح ہوں۔ اسی لئے میں ان کے گھر کو حقیقت میں تصور کرنا چاہتا تھا۔‘‘ گھر کی تعمیر میں ۵ء۳؍ کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی ہے۔
’’شین چین‘‘کارٹون دنیابھر میں مشہور ہے اوراس کے کروڑوں مداح ہیں۔ مداحوں میں شین چین کیلئے جو دیوانگی ہے وہ قابل دید ہے۔کچھ مداح شین چین میں موجود کرداروں کی آواز کی نقل کرتے ہیں جبکہ دیگر شین چین سے متاثر ہو کر گیمز بھی کھیلتے ہیں۔ شین چین کے ایک مداح نے اس کارٹون سے متاثر ہوکر اس میںدکھائے گئے شین چین کے گھر کی ہوبہو نقل بنوائی ہے۔ اس گھر ، جو چین کے صوبے ہینان میں موجود ہے، کے کارٹون میں دکھائے گئے گھر سے مشابہت کی وجہ سے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ اس گھر کی تعمیر میں تقریباً ۵ء۳؍کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔ اس گھر میں کارٹون میں دکھائے گئے شین چین کے گھر کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے اورآرکیٹیکچر بھی مساوی ہے۔
گھر کے باہر کا انفراسٹرکچر اور دروزہ بھی کارٹون میں دکھائے گئے شین چین کے گھر کے جیسا ہی ہے۔ گھر کی دیواروں پرشین چین اور اس کے اہل خانہ کی تصاویر ہیں ۔ گھر کافرنیچر بھی شین چین کے گھر کے جیسا ہی ہے اوراسے اسی طریقے سے سجایا گیا ہے۔گھر کے مالک نے کہا ہے کہ وہ شین چین کارٹون کے بہت بڑے مداح ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کنگنا نے سلمان کو اچھا دوست بتایا، ساتھ میں کام کرنے کی خواہاں
وہ کارٹون میں دکھائے گئے گھر کو حقیت میں دیکھنا چاہتے تھے اسی لئے انہوں نے یہ گھر بنوایا تا کہ وہ اپنے پسندیدہ کارٹون کو حقیقت میں تصور کرسکیں۔یہ گھران کیلئے کارٹون کی یادوں کو زندہ کرنے جیسا ہے۔‘‘گھر کے مالک کے ذریعے جاری کی گئیں تصاویر دیکھنے کے بعددنیا بھر میں شین چین کے مداح یہ چاہتے ہیں کہ وہ بھی اس گھر کادورہ کریں۔