Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کرسٹوفر نولن’’جیمس بونڈ‘‘ سیریز کی اگلی فلم کی ہدایتکاری کرسکتے ہیں

Updated: March 07, 2025, 6:43 PM IST | Mumabi

ہالی ووڈ کی مشہور فرینچائز ’’جیمس بونڈ‘‘ کی اگلی فلم کی ہدایتکاری کرسٹوفرنولن کریں گے۔

Christopher Nolan. Photo: INN
کرسٹوفرنولن۔ تصویر: آئی این این

’’جیمس بونڈ‘‘ فرینچائز کو کافی شہرت حاصل ہے۔ یہ کہا جارہا ہے کہ ’’جیمس بونڈ‘‘ سیریز کی اگلی فلم کی ہدایتکاری کرسٹوفرنولن کریں گے۔ ’’جیمس بونڈ‘‘ سیریز کے امیزون کے حاصل کرنے کے بعد پروڈیوسرز نےاس بات پر زور دیا ہے کہ ’’جیمس بونڈ‘‘ فرینچائز کے معیار کوبرقرار رکھنے کیلئے کرسٹوفرنولن جیسے ہدایتکارکی خدمات لینا ضروری ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: آئی اے ایس کا امتحان کریک کرنا فلمسازبننے سے آسان ہے: سندیپ وانگا ریڈی

ایک پروڈیوسر نے پبلی کیشن کو بتایا ہے کہ ’’اگر امیزون واقعی یہ چاہتا ہے کہ ’’جیمس بونڈ‘‘ کی لیگسی قائم رہے تواسے اس بات کی یقین دہانی کروانی ہوگی کہ فلم میں کرسٹوفرنولن ہدایتکار ہوںاور جب تک ان کا انتظار کرنا پڑے کرنا ہوگا۔‘ ‘ انڈسٹری کی ایک اور اہم شخصیت نے بھی یہ کہا ہے کہ امیزون اور کرسٹوفرنولن کے درمیان گفتگو کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ دونوں نے اس اشتراک کیلئے باہمی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔‘‘اخبار نے کہا ہے کہ  ’’ہماری باہمی خواہش ہے کہ یہ ہوجائے۔‘‘
کرسٹوفرنولن نے بھی ’’جیمس بونڈ‘‘سیریز کے تئیں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھااور کہا تھا کہ فلمسازی کے ان کے اسٹائل پر جیمس بونڈ کی سیریز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قبل ازیں کرسٹوفرنولن نے جیمس بونڈ فرینچائز کی فلم کی ہدایتکاری میں دلچسپی کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ڈونٹس پر ۵؍ فیصد یا ۱۸؍ فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا فیصلہ بامبے ہائی کورٹ میں

جولائی ۲۰۲۳ء میں کرسٹونولن نے ’’ہیپی سیڈ کنفیوسڈ پوڈکاسٹ‘‘میں کہا تھا کہ ’’میری فلمسازی میں ’’جیمس بونڈ‘‘سیریز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی شرم محسوس نہیںہورہی ہے۔ مجھے فلمیں پسند ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ ’’جیمس بونڈ‘‘ سیریز کی فلم کی ہدایتکاری میرے لئے اہم موقع ہوگی۔‘‘تاہم، کرسٹوفرنولن نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ ’’جیمس بونڈ‘‘ سیریز کی فلم کی ہدایتکاری انجام دینے کیلئے اسکرپٹ سے لے کرکاسٹنگ تک کافی تخلیق کی ضرورت ہوگی۔‘ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’اگر آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ آپ کسی فلم کو اچھے طریقے سے نہیں بنا سکتے تو آپ کو وہ فلم لینی ہی نہیں چاہئے۔‘‘ انہوں نے واضح کیا تھا کہ ’’بطور مصنف، کاسٹنگ اور سب کچھ ایک پیکج ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اگر مسلمان ہولی کے رنگ سے بچنا چاہتے ہیں تو گھروں میں رہیں: سنبھل پولیس اہلکار کے بیان کے بعد ہنگامہ

قبل ازیں کرسٹوفرنولن نے ’’جیمس بونڈ‘‘ فرینچائز کی سابق ہیڈ بابرہ بریکولی سے فرینچائز کی ۲؍ فلموں کی ہدایتکاری کرنے کے متعلق بات چیت کی تھی۔ تاہم، تخلیقی دوریاں ہونے کے سبب اس گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ کیا امیزون ایم جی ایم کرسٹوفرنولن کو بطور ہدایتکار لینے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔‘‘اگر جیمس بونڈسیریز کی نئی فلم کی ہدایتکاری کرسٹوفرنولن انجام دیں گے تو ’’بونڈ فرینچائز‘‘ ایک نیا رخ اختیار کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK