ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی انجلینا جولی کے ساتھ فلم کرنے کیلئے رضا مند نہیں ہوں گے اورکوئی بھی رقم بریڈ کو اپنی سابقہ بیوی جولی کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں کر سکتی۔
EPAPER
Updated: December 17, 2024, 8:00 PM IST | Mumbai
ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی انجلینا جولی کے ساتھ فلم کرنے کیلئے رضا مند نہیں ہوں گے اورکوئی بھی رقم بریڈ کو اپنی سابقہ بیوی جولی کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں کر سکتی۔
حال ہی میں یہ اطلاع ملی تھی کہ پروڈیوسر ڈینی روسنر ہوٹل کے مالک ایمینوئل مارٹینز کی زندگی پر بننے والی فلم میں بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کومرکزی کردارکے طور پر کاسٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ڈینی امید کر رہے تھے کہ سابقہ جوڑا اس منصوبے کیلئے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ دے گا۔ تاہم، بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی ساتھ میں فلم کرنے کیلئے رضامند نہیں ہوں گے اورکوئی بھی رقم بریڈ کو اپنی سابقہ بیوی جولی کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں کر سکتی۔ پٹ کیلئے، انجلینا جولی کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ان کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ممکن نہیں ہے۔ اندرونی ذرائع نے ’ڈیلی میل ڈاٹ کام‘ کو بتایا کہ دنیا کی ساری رقم بریڈ کو انجلینا کے ساتھ کسی فلم میں دوبارہ ساتھ میں نہیں لا سکتی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ انجلینا نے انہیں شدید ذہنی تکلیف پہنچائی ہے اور وہ (بریڈ پٹ)یہ بھی نہیں چاہتے کہ ان کا اندرونی حلقہ ان(انجلینا جولی) کا ذکر کرے۔
یہ بھی پڑھئے: پشپا ۲؍مقامی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے قریب
بتا دیں کہ انجلینا اور بریڈ کی پہلی ملاقات جاسوسی تھرلر فلم `’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا تھا جو حریف قاتل بھی تھے۔ کچھ برسوں تک ڈیٹنگ کے بعدانہوں نے۲۰۱۴ء میں شادی کرلی تھی۔ ان کی ۶؍ اولادیں ہیں۔ تین بچوں کو انہوں نے گود لیا ہے جبکہ ۳؍ ان کی اپنی اولادیں ہیں۔ ان کی شادی کا خاتمہ اس وقت ہوا جب جولی نے ۲۰۱۶ءمیں پٹ سے طلاق کیلئے درخواست دائر کی۔ اداکارہ نے پٹ پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے نجی طیارے کی پرواز کے دوران ان پر اوربچوں پر حملہ کیا۔ ایک طویل عمل کے بعد۲۰۱۹ءمیں ان کی طلاق کو حتمی شکل دی گئی۔