• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کوچیلا ۲۰۲۵ء: ہنومان کائنڈ اس فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے دوسرے ہندوستانی

Updated: November 21, 2024, 8:59 PM IST | Californian

اپریل ۲۰۲۵ء میں ہونے والے کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں امسال ہندوستانی ریپر اور گلوکار ہنومان کائنڈ بھی پرفارم کریں گے۔ اس سے قبل دلجیت دوسانجھ نے کوچیلا میں پرفارم کیا تھا۔

Hanuman Kind. Photo: X
ہنومان کائنڈ۔ تصویر: ایکس

ہندوستانی ریپر اور گلوکار ’’ہنومان کائنڈ‘‘ (اصل نام: سورج چیروکٹ)، نے اپنے نغمہ ’’بگ ڈاؤگز‘‘ کی بے مثال کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول ۲۰۲۵ء میں پرفارم کرنے والے وہ دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے کوچیلا میں دلجیت دوسانجھ نے پرفارم کیا تھا۔ کوچیلا کے اگلے سال کے پلان میں اور بھی معروف گلوکار اور ریپرز کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ کوچیلا کی ویب سائٹ کے مطابق، اگلے سال لیڈی گاگا، پوسٹ میلون، گرین ڈے، مسی ایلیوٹ، چارلی ایکس سی ایکس، اور میگن تھی اسٹالین بھی پرفارم کریں گے۔ فیسٹیول کی تاریخیں ۱۱، ۱۲، ۱۳، ۱۸، ۱۹؍ اور ۲۰؍ اپریل ہیں۔ اس میلے میں ٹریوس اسکاٹ بطور مہمان نظر آئیں گے۔ تاہم، وہ کون سی تاریخ کو شامل ہوں گے، اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ ہنومان سنیچر کو پرفارم کریں گے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ۱۲؍ اپریل ہوگا یا ۱۹؍ اپریل۔

یہ بھی پڑھئے: اللوارجن کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے

ملاپورم، کیرالا سے تعلق رکھنے والے سورج نے ۲۰۱۹ء میں اپنا پہلا نغمہ ’’ڈیلی ڈوز‘‘ جاری کیا تھا۔ وہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں پلے بڑھے ہیں اور ہیوسٹن کمیونٹی کالج میں تعلیم حاصل کی ہے۔ ۲۰۱۲ء میں انہوں نے ہندوستان کا رُخ کیا اور یہیں سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ ۲۰۱۴ء میں گولڈمین ساخس میں انٹرن شپ مکمل کی اور ۲۰۱۷ء میں کمپنی میں آپریشنز تجزیہ کار کے طور پر کام کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK