• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولڈ پلے کے ۷۵۰۰۰؍حاضرین نے ۹۰۰۰؍ کلو گرام کوڑاکیا

Updated: January 21, 2025, 10:06 PM IST | Inquilab News Network | Navi Mumbai

نوی ممبئی میں ہوئے کولڈ پلے کنسرٹ میں شامل ہونے والے ۷۵۰۰۰؍ ہزار تماشائیوں نے ۹۰۰۰؍ کلو گرام کوڑا کیا۔جبکہ اسے صاف کرنے کیلئے بلدیہ کے ۱۵۰؍ ملازمین پوری رات مامور رہے تاکہ شہر کو صاف ستھرا برقرار رکھا جا سکے۔

Coldplay performing. Photo: INN
کولڈ پلے گروپ پرفارم کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

نوی ممبئی میں ہوئے کولڈ پلے کنسرٹ میں شامل ہوئے ۷۵۰۰۰؍ ناظرین نے ۹؍ ٹن کوڑا کیا۔ جسے صاف کرنے کیلئےبلدیہ کے ۱۵۰؍ صفائی اہلکار اتوار کی صبح ۳؍ بجے تک کام کرتے رہے۔ یہ کوڑا پلاسٹک کی بوتل، پلاسٹک کے ٹفن کے ڈبے، کارٹ بورڈ کے کھانے کے ڈبے،پلاسٹک کے گلاس پر مشتمل تھا۔ حاضرین میں سے ہر فرد نے اوسطً ۱۰۰؍ گرام کوڑا کیا۔ اپنے صفر کوڑے کی پالیسی کے عزم کو برقرار رکھنے کیلئے تقریب کے دوران صفائی کے سخت معیار کو برقرار رکھاگیا۔نوی ممبئی ہندوستان کے تین صاف ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’کولڈ پلے‘ کنسر ٹ سےعین قبل خاتون نے ۲؍ ٹکٹ کھو دیئے

ایک بلدیہ کے اہلکار نے بتایا کہ صبح ڈی وائے پاٹل اسٹیڈیم جہاں یہ کنسرٹ منعقد ہوا تھا، لوگ چہل قدمی کرنے آئے تو علاقے کو اپنی اصل حالت میں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے، ساتھ ہی انہوں نے صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے بلدیہ کی ستائش بھی کی۔غور کرنے والی بات ہے کہ میونسپل کمشنرکیلاس شندے بذات خود صفائی مہم  کا جائزہ لے رہے تھے۔واضح رہے کہ تین روزہ کولڈ پلے کنسرٹ کیلئے تقریباً دو لاکھ شائقین نے پریمیم ٹکٹ خریدا ہے۔کنسرٹ سوچھ بھارت مشن کے رہنما خطوط کے مطابق کچرے کے انتظام کے طریقوں کے ذریعے نوی ممبئی کی ماحولیاتی ذمہ داری کو ظاہر کرنےکیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔
شندے نے صفائی کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا، جس کے تحت مختلف اقسام کے کوڑے کو علاحدہ کرنے کا نظم کیا گیا، پلاسٹک پر مشتمل کوڑے کو ری سائیکل مرکز پر بھیج دیا گیا، ساتھ ہی نامیاتی کوڑے کو تربھے میں واقع پروسیسنگ اکائی کو بھیجا گیا۔ اس کے علاوہ پورے کنسرٹ کے دوران ۱۰؍ ریفیوز گاڑیوں نے ۱۸۲؍ چکر لگائے۔ جبکہ ۱۲؍ جنوری کو بلدیہ نے پوری نوی ممبئی میں صفائی مہم چلائی، جس میں ڈوائڈر، فٹ پاتھ اور سڑکوں کی صفائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK