گجرات میں منعقد کولڈ پلے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام ہندوستانیوںکو مبارکباد پیش کی۔ساتھ ہی اس کی مناسبت سے وندے ماترم گانا گا کر ناظرین کے دل جیت لئے۔
EPAPER
Updated: January 27, 2025, 4:50 PM IST | Gandhi Nagar
گجرات میں منعقد کولڈ پلے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام ہندوستانیوںکو مبارکباد پیش کی۔ساتھ ہی اس کی مناسبت سے وندے ماترم گانا گا کر ناظرین کے دل جیت لئے۔
کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے یوم جمہوریہ کے موقع پر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان میں بینڈ کی آخری پرفارمنس کا آغازناظرین کو دلی مبارکباد کے ساتھ کیا۔ساتھ ہی وندے ماترم گانا گا کر شائقین میں جوش پیدا کر دیا۔جس کے جواب میںشائقین نے بھی موبائل فون کی فلیش لائٹ سے پورے اسٹیڈیم کو روشن کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: علی فضل نے ’’پاتال لوک‘‘ کے سیزن ۲؍ کو سراہا، اب تک کی بہترین ہندوستانی سیریزقرار دیا
کولڈ پلے کا یہ کنسرٹ ڈزنی، ہاٹ اسٹار پر براہ راست نشر کیا گیا۔اسٹیڈیم سوا لاکھ سے زیادہ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ معروف گلوکار کرس مارٹن نےہلکے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز پہن کر شو کا آغاز ’’ہائی پاور‘‘ گانے سے کیا۔ ہجوم نے بھی ان کے ساتھ ’’ایڈونچر آف اے لائف ٹائم ‘‘اور ’’پیراڈائز‘‘جیسے گانے گائے۔مارٹن نے شائقین کا خیر مقدم ہندی زبان میں کر کے سب کو حیران کردیا۔ شائقین اس وقت مزید حیران رہ گئے جب انہوں نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے اے آر رحمان کا گانا ’’ ماں تجھے سلام‘‘ گایا۔
یہ بھی پڑھئے: ۴؍ یرغمالوں کے عوض۲۰۰؍ فلسطینی قیدی رہا
اسٹیڈیم میں جسپریت بمبرا بھی موجود تھے، جب بڑے اسکرین پر ان کی تصویر دکھائی دی تو شائقین مزید جوش سے بھر گئے۔ حالانکہ مارٹن نے جسپریت بمبرا کی موجودگی کا اشارہ اس وقت دیا جب انہوں نے پیانوپر جسپریت کی جرسی کا نمبر ۹۳؍ لکھ رکھا تھا۔مارٹن نے جسپریت کے اعزاز میں ایک گانے کے بول بھی تبدیل کر دئے۔ کنسرٹ کا اختتام آتش بازی اور اسکرین پر ایک پیغام کے ساتھ ہوا جس پر لکھا تھا ’’محبت میں یقین رکھو۔‘‘یہ کولڈ پلے کا ہندوستان میں ان کے عالمی دورے کے ایک حصے کے طور پر آخری شو تھا۔