Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سی آئی ڈی کے بعد اب ’’کرائم پیٹرول" کونیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا

Updated: March 17, 2025, 6:07 PM IST | Mumabi

مشہور ٹی وی شو’’سی آئی ڈی‘‘کے بعد اب ’’کرائم پیٹرول‘‘ کو بھی نیٹ فلکس پر نشرکیا جائے گا۔ہر پیر کو کرائم پیٹرول کا نیا ایپی سوڈ نیٹ فلکس پر نشرہوگا۔

Anup Soni, the famous host of "Crime Patrol". Photo: INN
’’کرائم پیٹرول‘‘ کے مشہور میزبان انوپ سونی۔ تصویر: آئی این این

مشہور ٹی وی شو ’’سی آئی ڈی‘‘ کے بعد ’’کرائم پیٹرول‘‘ بھی نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔ ۱۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس نے یہ اعلان کیا ہے۔نیٹ فلکس نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ’’ہر پیر کو ’’کرائم پیٹرول سٹی کرائمس‘‘ کا نیا ایپی سوڈنیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔‘‘ نیٹ فلکس نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ’’اب شہر کے ہر کرائم پرہوگا قانون کا کنٹرول۔دیکھئے کرائم پیٹرول سٹی کرائمس کا نیا ایپی سوڈ ہر سوموار نیٹ فلکس پر۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

سونی لیو ٹیلی ویژن کیلئے سبرامنیم ایس ایئر کے ذریعے تیار کردہ یہ شو کرائم سیریز ہے جو پہلی مرتبہ ۹؍ مئی ۲۰۰؍ء کو ٹی وی پر نشر کی گئی تھی۔ اس کے پہلے ایپی سیزن کوسائن وستاس لمیٹڈ نے پروڈیوس کیا تھا جبکہ اس کی ہدایتکاری انوشمان کشور سنگھ نے کی تھی۔ ’’کرائم پیٹرول‘‘کے آٹھویں سیزن کو ۱۶؍ جون تا ۲۲؍نومبر ۲۰۲۴ء کو نشر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’پشپا‘‘ کے ہدایتکار سُو کمار کی اگلی فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں گے

’’کرائم پیٹرول‘‘ میں شہر میں ہونے والے جرائم کی ڈرامائی منظر کشی کی جاتی ہے۔ اس دورانیے میں دیوارکر پندیر، شکتی آنند، ساکشی تائیوار، انوپ سونی، سنجیو تیاگی، نثار خان، منیش راج شرما اور اشوتوش رانا نے اس کے مختلف ایپی سوڈز کی میزبانی کی ہے۔اس درمیان ’’سی آئی ڈی‘‘ کا نیا سیزن ۲۲؍ فروری ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر پریمیر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK