Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’پشپا‘‘ کے ہدایتکار سُو کمار کی اگلی فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں گے

Updated: March 17, 2025, 5:33 PM IST | Mumabi

’’پشپا‘‘ کے ہدایتکار سوکمارکی اگلی فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ فی الحال سوکمار اپنی فلم ’’ریس ۱۷‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں رام چرن کلیدی کردار میں نظرآئیں گے۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

’’جوان‘‘اور اپنی دیگر فلموں کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان مشہور فلم ’’پشپا‘‘ کے ہدایتکارسوکمارکی اگلی فلم میں کلیدی کردار اداکریں گے۔ جنوبی ہند کے مشہور ہدایتکاروں ایٹلی کمار اور منی رنتم کے ساتھ کام کرنے کے بعد شاہ رخ خان سوکمار کی دیہاتی سیاسی ایکشن ڈراما فلم میں کام کریںگے جس میں ان کا کردار غیر معمولی ہوگا۔ اس پروجیکٹ میں بالی ووڈ کے کنگ خان ویلن کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ ۱۲ ؍ستمبر کو ریلیز ہوگی

اس فلم ، جسے اب تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے اور جس کا عنوان ذات پات اور طبقاتی جبر ہوگا، میں انٹرٹینمنٹ سے زیادہ اصل موضوع پر توجہ دی جائے گی۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’کنگ خان اس فلم میں ویلن کا کردار اداکریں گے لیکن یہ دیہاتی سیاسی ایکشن ڈراما فلم ہوگی جس میں شاہ رخ خان کو دیہاتی اور دیسی اوتار میں دکھایا جائے گا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: جان ابراہم کی ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے پہلے ہفتے ۴۵ء۱۳؍ کروڑ کا کاروبار کیا

تاہم، اس فلم کیلئے شائقین کو انتظار کرنا ہوگا کیونکہ شاہ رخ خان اور سوکمار دونوں ہی دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فی الحال سوکمار رام چرن کے ساتھ اپنی فلم ’’ایس ۱۷‘‘ ، ’’پشپا ۳: دی ریم پیج‘‘ اور ایک رومینٹک ڈراما فلم پر کام کر رہے ہیں جس میں رام چرن کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس درمیان شاہ رخ خان اپنی فلم ’’کنگ‘‘ اور ’’پٹھان ۲‘‘ پر کام کرنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ مئی ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی جبکہ ’’پٹھان ۲‘‘ ، ۲۰۲۳ء کی ایس آر کے کی فلم ’’پٹھان‘‘ کا سیکوئل ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق ’’ایس آر کے نے دیگر فلمسازوں، جو ان سے اس درمیان رابطہ کرنے والے تھے، سے کہا ہے کہ وہ اگلے ۲؍برسوں تک نئے پروجیکٹس کیلئے موجود نہیں ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ہوسکتا ہے سوکمار کے تعاون سے بننے والی فلم ۲۰۲۷ء تک مکمل نہ ہو۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK