جمعہ کو مارول نے اپنے ایکس پر اعلان کیا کہ ’’ڈیڈپول اینڈ وولورین‘‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ’’آر ریٹیڈ‘‘ فلم بن گئی ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جوکر‘‘ کے پاس تھا۔
EPAPER
Updated: August 17, 2024, 9:22 PM IST | Inquilab News Network | New York
جمعہ کو مارول نے اپنے ایکس پر اعلان کیا کہ ’’ڈیڈپول اینڈ وولورین‘‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ’’آر ریٹیڈ‘‘ فلم بن گئی ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جوکر‘‘ کے پاس تھا۔
مارول نے گزشتہ دن اپنے ایکس پر اعلان کیا کہ راین رینالڈز اور ہیو جیک مین کی فلم ’’ڈیڈپول اینڈ وولورین‘‘ عالمی باکس پر ۰۸۶ء۱؍ بلین ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ’’آر۔ ریٹیڈ‘‘ فلم بن گئی ہے۔ مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے ایک بیان میں کہا کہ ’’مارول اسٹوڈیوز کی پہلی آر ریٹیڈ فلم کو اب تک کی سب سے بڑی فلم بنانے کا شکریہ۔ یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ ناظرین اس فلم کو اتنا ہی پسند کر رہے ہیں جتنا ہم سب اسے بنانا پسند کرتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل کے انخلاء کے حکم سے ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار فلسطینی متاثر ہوئے ہیں: اقوام متحدہ
واضح رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء کی فلم ’’جوکر‘‘ عالمی سطح پر سب سے سے زیادہ کمائی کرنے والی آر ریٹیڈ فلم تھی۔ ٹوڈ فلپس کی ہدایتکاری میں ہواکوئن فینکس نے یہ ریکارڈ تقریباً چار سال تک برقرار رکھا تھا۔
Have you heard the n-hughs? 📰#DeadpoolAndWolverine is the #1 R-Rated movie of all time ❤️💛 pic.twitter.com/SvTySJf0xm
— Deadpool Movie (@deadpoolmovie) August 16, 2024
’’ڈیڈپول اینڈ وولورین‘‘ شان لیوی کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی ’’آر ریٹیڈ‘‘ ایم سی یو فلم ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۲۶؍ جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ ہالی ووڈ میں آر ریٹیڈ سرٹیفکیٹ اُن فلموں کو دیا جاتا ہے جن میں تشدد بہت زیادہ ہو۔ ایسی فلمیں دیکھنے کیلئے ۱۷؍ سال سے کم عمر افراد کو اپنے والدین یا کسی بالغ شخص کے ساتھ تھیٹر جانا ہوتا ہے۔