• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منموہن سنگھ کا انتقال: سلمان خان کی ’’سکندر‘‘ کا ٹیزر ریلیز ملتوی

Updated: December 27, 2024, 5:12 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی آنے والی فلم ’’سکندر‘‘ کا ٹیزر آج ان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جانے والا تھا۔ تاہم، سابق وزیر اعظم ہند منموہن سنگھ کے انتقال بعد اسے ملتوی کردیا گیا۔ اب ۲۸؍ دسمبر کو ریلیز ہوگا

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’سکندر‘‘ جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ، کا ٹیزر آج ۲۷؍ دسمبر کو سپر اسٹار کی ۵۹؍ ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم، فلمسازوں کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے سبب ٹیزر کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔ اب اسے کل یعنی ۲۸؍ دسمبر کو صبح ۱۱؍ بجکر ۷؍ منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔ یہ بیان نڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے آفیشیل ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا گیا کہ ’’ہمارے قابل احترام سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ جی کے انتقال کے سبب، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ’’سکندر‘‘ کے ٹیزر کی ریلیز ۲۸؍ دسمبر صبح ۱۱؍ بجکر ۷؍ منٹ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم ملک کے ساتھ ہیں۔‘‘واضح رہے کہ یہ اعلان سکندر کا ٹیزر ریلیز ہونے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: پون کلیان، حنا خان اور نمرت کورگوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے گئے ہندوستانی

قابل غور بات یہ ہے کہ ’’سکندر‘‘ کے ذریعے ایک سال کے طویل وقفے کے بعد سلمان خان پردۂ سیمیں پر واپسی کررہے ہیں۔ ان کی آخری فلم ’’ٹائیگر ۳‘‘ تھی جو ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ ’’سکندر‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم عید ۲۰۲۵ء پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK