Updated: December 24, 2024, 10:02 PM IST
| Mumbai
۲۵؍ دسمبر یعنی کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ورون دھون کی ’’بے بی جان‘‘ کو ’’مفاسا‘‘ اور ’’پشپا ۲‘‘ سے سخت مقابلہ ہے۔ ’’مفاسا‘‘ نے ۲۵؍ دسمبر کی ایڈوانس بکنگ میں دونوں ہی فلموں کو پچھاڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ ’’مفاسا‘‘ کے کردار کو شاہ رخ خان نے آواز دی ہے۔
فلم پشپا۲، بے بی جان اور مفاسا کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این۔
کرسمس پر ورون دھون کی ’’بے بی جان‘‘ باکس آفس پر قابض ہونے کی کوشش کررہی ہے مگر امسال فلم شائقین کے پاس متعدد متبادل ہیں۔ ’’بے بی جان‘‘ کو ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہوئی اللو ارجن کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ اور ۲۰؍ دسمبر کو ریلیز ہونے والی ’’ مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ سے سخت مقابلہ ہے۔ ’’پشپا ۲‘‘ پورے دسمبر پر سنیما گھروں پر چھائی رہی۔ اس کے ہندو ورژن نے تیلگو ورژن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تاہم، اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کرسمس پر ’’مفاسا‘‘ فلم شائقین کا پہلا انتخاب ہے۔ پی وی آر آئی ناکس اور سنی پالس کے اعدادوشمار کے مطابق ’’مفاسا‘‘ نے ۲۵؍ دسمبر کی ایڈوانس بکنگ میں ’’بے بی جان‘‘ اور ’’پشپا ۲‘‘ کو پچھاڑ دیا ہے۔ صبح ساڑھے ۱۰؍ بجے تک ’’مفاسا‘‘ کی ۴۴؍ ہزار سے زائد (۳۷؍ ہزار پی وی آر آئی ناکس، اور ۷؍ ہزار سنی پالس) ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔ واضح رہے کہ ان میں تمام زبانیں شامل ہیں۔ دوسری جانب، اتوار کو ایڈوانس بکنگ شروع ہونے والی ’’بے بی جان‘‘ کی ۲۵؍ دسمبر یعنی ریلیز کے پہلے دن ۳۰؍ ہزار ٹکٹیں (پی وی آر آئی ناکس کے ۲۵؍ ہزار اور سنی پالس کے ۵؍ ہزار) فروخت ہوئی ہیں۔ تاہم، یہ ’’پشپا ۲‘‘ کیلئے بڑا جھٹکا ہے جو اب اپنے چوتھے ہفتے میں ہے۔ اس کی صرف ۲۷؍ ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کرسٹوفر نولن کی نئی فلم کا نام ’’دی اوڈیسی‘‘ ہوگا
ساکنک کے مطابق ’’مفاسا‘‘ نے صرف ۴؍ دنوں میں ۲۵ء۴۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ہندی میں اس فلم نے ۱۵؍ کروڑ اور انگریزی میں ۹۵ء۱۶؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ فلم کے تیلگو ورژن نے ۳ء۷؍ کروڑ روپے کا اشتراک کتا ہے۔ غور طلب ہے کہ شاہ رخ خان اور مہیش بابو نے ’’مفاسا‘‘ کے کردار کو بالترتیب ہندی اور تیلگو میں آواز دی ہے۔ دریں اثناء، ’’پشپا ۲‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر اب تک ۸۵ء۱۰۷۴؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔