آسکر یافتہ ہدایتکار کرسٹوفر نولن کی اگلی فلم کا نام ’’دی اوڈیسی‘‘ہوگا۔ یہ فلم یونانی شاعر ہومر کی نظم ’’دی اوڈیسی‘‘ پر بنائی گئی ہے۔ کرسٹوفرنولن نے اس فلم کو بنانے میں آئی ایم اے ایکس کی ایڈوانسڈ تکنیکوں کا استعمال کیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 24, 2024, 7:03 PM IST | Mumbai
آسکر یافتہ ہدایتکار کرسٹوفر نولن کی اگلی فلم کا نام ’’دی اوڈیسی‘‘ہوگا۔ یہ فلم یونانی شاعر ہومر کی نظم ’’دی اوڈیسی‘‘ پر بنائی گئی ہے۔ کرسٹوفرنولن نے اس فلم کو بنانے میں آئی ایم اے ایکس کی ایڈوانسڈ تکنیکوں کا استعمال کیا ہے۔
فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ آسکر یافتہ ہدایتکار کرسٹوفر نولن کی الگی فلم کا نام ’’دی اوڈیسی‘‘ہوگا۔ یہ فلم ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہوگی۔ یونیورسل پکچرز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ ’’کرسٹوفرنولن کی اگلی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ ہوگی۔ اس فلم کو نئی آئی ایم اے ایکس کی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے ہومر کے بنیادی ساگا کو آئی ایم اے ایکس کی اسکرین پر لایا جائے گا۔ یہ فلم ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: انیل کپور کی سالگرہ کے موقع پر پرائم ویڈیو نے ’’صوبیدار‘‘ کا ٹیزرجاری کیا
یہ فلم ایک قدیم یونانی شاعر ہومر کی رزمیہ نظم ’’دی اوڈیسی‘‘پر مبنی ہوگی جس میں جنگ ٹروجن (ٹرائے کی جنگ) کے بعد اوڈیسی کے گھر واپس جانے کے سفر کو بیان کیا گیاہے۔ فلم میں اتنے برسوں سے کرسٹوفر نولن کی بنائی ہوئی آئی ایم اے ایکس کی ایڈوانسڈ تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔‘‘کرسٹوفر نولن نے ہی فلم کی اسکرپٹ لکھی ہے جبکہ اس میںرابرٹ پتینسون، میٹ ڈیمن، لوپیٹا نیونگو، سارلینز تھیرن ، اینی ہیتھوے اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ کرسٹوفرنولن نے اس فلم کو سن کوپی ینر کے تحت اپنی اہلیہ ایما تھامس کے اشتراک سے پروڈیوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جب راجیش کھنہ کے رومانوی نغموں کا تذکرہ ہوگا تو محمد رفیع ہی کی آواز یاد آئے گی
یاد رہے کہ حال ہی میں بکنگھم پیلس میں ایک تقریب کے دوران کرسٹوفرنولن اور ایما تھامس کو نائٹ ہوڈ اور ڈیم ہوڈ تفویض کیا گیا تھا۔ انہیں یہ اعزاز گزشتہ برسوں میں فلم انڈسٹری کیلئے اپنے بہترین کارناموں کی وجہ سے دیا گیا تھا۔کرسٹوفر نولن کی فلم ’’اوپن ہائمر‘‘ کو آسکر دیا گیاتھا ۔