دپیکا پڈوکون نے لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے چیئرمین ایس این سبرامنین کو ان کے بیان کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر ایک کلپ گشت کر رہی ہے جس میں ایس این سبرامنین نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ملازمین اتوار کو بھی کام کریں۔
EPAPER
Updated: January 10, 2025, 8:32 PM IST | Mumbai
دپیکا پڈوکون نے لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے چیئرمین ایس این سبرامنین کو ان کے بیان کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر ایک کلپ گشت کر رہی ہے جس میں ایس این سبرامنین نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ملازمین اتوار کو بھی کام کریں۔
لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے چیئرمین ایس این سبرامنین اس وقت تنازعات کا شکار ہوگئے جب انہوں نے اپنے ملازمین سے اتوار کو بھی کام نہ کروانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین کی اپنے ایک ملازم سے آن لائن ملاقات کے دوران یہ سوال کیا گیا ہے کہ ’’ان کا فرم اتنا بڑا ہے پھر بھی ان کے ملازمین سنیچر کوبھی کام کرتے ہیں، کیوں؟‘‘چیئرمین نے جواب دیا کہ ’’مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں آپ کو(اپنے ملازمین کو) سے اتوار کو کام نہیں کراسکتا، اگر میں ملازمین سے اتوار کو بھی کام کرواسکتا تو ضرور کرواتا کیونکہ میں بھی اتوار کو کام کرتا ہوں۔‘‘
بعد ازیں انہوں نے مزید متنازع بیانات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اتوار کو گھر پر بیٹھ کر آپ کیا کرتے ہیں؟ آپ کتنی دیر تک اپنی اہلیہ کو دیکھتے رہیں گے؟ دفتر آیئے اور اپنا کام کریئے۔‘‘
Besides being misogynistic, this statement reeks of wanting to be the new age slave drivers of India. pic.twitter.com/DbD2CIbrra
— Priyanka Chaturvedi🇮🇳 (@priyankac19) January 10, 2025
اس کی باتوں کیلئے انہیں سوشل میڈیا پر ہر طبقے کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جن میں دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں جنہوں نے ہمیشہ ذہنی صحت کی اہمیت کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر چیئرمین کا بیان شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اتنے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے ہوئے افراد کو اس طرح کے بیانات دیتےہوئے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ہیش ٹیگ مینٹل ہیلتھ میٹرز۔‘‘بعد ازیں ایل اینڈ ٹی نے ایک بیان جاری کر کے اپنے چیئرمین کے متنازع ریمارک کو واضح کرنے کی کوشش کی لیکن دپیکا پڈوکون کے مطابق وہ ہمیشہ چیزوں کو مشکل یا بدترین بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان اور سونو سود ’’فاتح ۲‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے
بعد ازیں صنعتکار ہریش گونکا، جو کبھی کبھار سوشل میڈیا پرفعال رہتے ہیں، نے بھی ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین کے بیان کے متعلق اپنی رائے پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ہفتے میں ۹۰؍ گھنٹے کام کرنا؟ ’’سنڈے‘‘ کو ’’سن ڈیوٹی‘‘ کیوں نہیں کر دیتے ؟ اور ہفتے میں ایک دن کی چھٹی کو بھی افسانوی تصور کیوں نہیں بنا دیا جاتا۔میں ہارڈ ورک اور اسمارٹ ورک کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔زندگی کو دائمی آفس شفٹ (آفس میں گزارے ہوئے گھنٹےیا آفس ہارز) بنا دینا چاہئے؟یہ کامیابی کی نہیں اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے کا طریقہ ہے۔ پیشہ وارانہ زندگی میں متوارن رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ یہ اہم ہے۔ میری یہی رائے ہے۔‘‘یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی میں نظر آئے تھیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ’’کالکی پارٹ ۲‘‘ اور ’’پٹھان ۲‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
ادھوٹھاکرے شیوسینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے بھی ایل اینڈ ٹی کے سی ای او کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ’’زن بیزار ہونے کے علاوہ یہ بیان ہندوستان کے نئے دور کے غلام ڈرائیورز بننے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔‘‘