شاہ رخ خان اور سونو سود نے ۲۰۱۴ء کی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ حال ہی میں ایکس پر سوال جواب کے سیشن کے دوران فتح کے اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ ’’وہ فاتح ۲‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین شیئرکرسکتے ہیں۔‘‘
EPAPER
Updated: January 10, 2025, 8:32 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان اور سونو سود نے ۲۰۱۴ء کی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ حال ہی میں ایکس پر سوال جواب کے سیشن کے دوران فتح کے اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ ’’وہ فاتح ۲‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین شیئرکرسکتے ہیں۔‘‘
شاہ رخ خان اور سونو سود ’’ہیپی نیو ایئر‘‘فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ فی الحال سونوسود اپنی فلم ’’فتح‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ مداحوں کے ساتھ گفتگو کے سیشن میں جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے والے ہیں تو ان کا جواب حیرت انگیز تھا۔ ۹؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو سونو سود نے ٹویٹر پر سوال اور جواب کے سیشن میں یہ انکشاف کیا ہے۔ ایک شخص نے ان سے پوچھا ’’شاہ رخ خان سرکے ساتھ فلم کرنے والے ہیں یا نہیں کیونکہ آپ کو ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ میں ان کے ساتھ کام کر کے ۱۰؍ سال سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ آپ کو آپ کی فلم ’’فتح‘‘ کیلئے نیک خواہشات۔ انشاءاللہ آپ کی یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔ سونوسود نے اس کے جواب میں کہا کہ ’’فاتح ۲؍ ساتھ میں کریں گے۔ ‘‘شاہ رخ خان کے کچھ مداح سونو سود کے اس اعلان کے بعد کافی خوش ہوگئے اور مستقبل میں دونوں کے ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی امید ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھئے: قیامت خیز منظر، خوفناک جنگلاتی آگ ’ہالی ووڈ‘ پہنچی، اداکاروں کے مکانات تباہ
دوسرے شخص نے کہا کہ ’’ایک فلم ساتھ میں کریئے۔‘‘ تیسرے شخص نے کہا کہ ’’ایسا جلد ہی ہوگا۔‘‘ یاد رہے کہ ۲۰۱۴ء کی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘ میں شاہ رخ خان سونو سود کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم کی ہدایتکاری فرح خان نے کی تھی۔ اس فلم میں ان کے علاوہ دپیکا پڈوکون، بومن ایرانی، جیکی شراف، وویوان شاہ، ابھیشک بچن اور دیگر تھے۔
یہ بھی پڑھئے: بیٹی عالیہ کی شادی کیلئے اداکاری شروع کی: انوراگ کشیپ کا اعتراف
سونو سود نے دبنگ کے اداکارسلمان خان کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے ان سے کہا’’بھیا جی! چلبل پانڈے کیلئے ایک لفظ۔‘‘سونو سود نے جواب دیا ’’سلمان بھائی جان ہیں اپنی۔‘‘یاد رہے کہ سونو سود کی فلم فتح آج ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کے ذریعے انہوں نے بطور ہدایتکار اپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔