دپیکا پڈوکون، عرفان خان اور امیتابھ بچن کی اداکاری سے مزین فلم ’’پیکو‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض شوجیت سرکار نے انجام دیئے ہیں ۔
EPAPER
Updated: April 19, 2025, 5:31 PM IST | Mumbai
دپیکا پڈوکون، عرفان خان اور امیتابھ بچن کی اداکاری سے مزین فلم ’’پیکو‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض شوجیت سرکار نے انجام دیئے ہیں ۔
شوجیت سرکار کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’پیکو‘‘، جس میں امیتابھ بچن ، دپیکاپڈوکون اور عرفان خان نے کلیدی کردار اداکئے ہیں، ۹؍ مئی ۲۰۲۵ءکو اپنی دسیوں سالگرہ کے موقع پر سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔اس موقع پر اپنے ساتھی اداکار عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں امیتابھ بچن اپنے ریالٹی شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے سیٹ پر ہیں۔ وہ مداحوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو اپنے قریبی سنیما گھروں میں یہ فلم دیکھیں۔
دپیکا پڈوکون نے ویڈیو کے ساتھ ایک نوٹ بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے عرفان خان کو یاد کیا ہے جو ۲۹؍ اپریل ۲۰۲۰ءکو انتقال کر گئے تھے۔ دپیکا پڈوکون نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ ’’وہ فلم جو ہمیشہ میرے دل میرے رہے گی ، ’’پیکو‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو اپنی دسویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ عرفان ہم تمہیں یاد کرتے ہیں اور اکثر و بیشتر تمہارے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کیا ارشد وارثی شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے؟
کچھ ’’پیکو‘‘ کے بارے میں
’’پیکو‘‘ ۸؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیزہوئی تھی۔ اس فلم میں دپیکا پڈوکون نے۳۰؍ سالہ آرکیٹیکٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ امیتابھ بچن نے دپیکا کے والد بھاسکربنرجی کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کی اسکرپٹ جوہی چترویدی نے لکھی ہے جبکہ اس میں موسمی چٹرجی، جیشو سین گپتا اور رگھوویر یادو نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم کی بیگ گراؤنڈ موسیقی انوپم رائے نے دی ہے۔ کام کے محاذپر دپیکا پڈوکون کو آخری مرتبہ روہت شیٹی کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔