شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘میں دپیکا پڈوکون سہانا خان کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔ فلم میں دپیکا بطور مہمان اداکار نظر آئیں گی لیکن اس کے پلاٹ کیلئے ان کا کردار اہم ہے۔
EPAPER
Updated: April 07, 2025, 7:27 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘میں دپیکا پڈوکون سہانا خان کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔ فلم میں دپیکا بطور مہمان اداکار نظر آئیں گی لیکن اس کے پلاٹ کیلئے ان کا کردار اہم ہے۔
شاہ رخ خان اوران کی بیٹی سہانا خان ایک ساتھ فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ حالیہ رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بالی ووڈاداکارہ دپیکا پڈوکون فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ وہ فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گی لیکن فلم کے پلاٹ کیلئے ان کا کردار اہم ہے۔
قیاس آرائیوں کے مطابق ’’گزشتہ ہفتوں سے یہ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ دپیکا پڈوکون کو ’’کنگ‘‘ میں ایک مہمان کردارکیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اب پیپنگ مون نے ان کے کردار کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ فلم میں دپیکا پڈوکون سہانا خان کی ماں اورشاہ رخ خان کی سابقہ معشوقہ کا کردار ادا کریں گی۔ دپیکا فلم میں مہمان اداکار کے طور پرنظر آئیں گی لیکن ’’کنگ‘‘کی اسٹوری لائن کیلئے ان کا کردار اہم ہے۔‘‘ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند دپیکا پڈوکون کو اس خاص کردار کیلئے کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے اور انہوں نے مہمان کردار ہونے کے بجائے تہہ دل سے یہ پیشکش قبول کی ہے۔‘‘
’’کنگ‘‘ سے قبل شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی شراکت داری
قبل ازیں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے کئی فلمیں ایک ساتھ کی ہیں۔ دپیکا ’’پٹھان‘‘، ’’چنئی ایکسپریس‘‘ اور ’’جوان‘‘میں ایس آر کے کے ساتھ نظر آچکی ہیں۔ علاوہ ازیں دپیکا پڈوکون نے ’’ہیپی نیو ایئر‘‘، ’’اوم شانتی اوم‘‘ و دیگر فلموں میں بھی کنگ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون یش راج فلمز کی اگلی فلم ’’پٹھان ۲‘‘میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: سلمان خان اور عامر خان کی فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ ۲۵؍اپریل ری ریلیز ہوگی
کچھ ’’کنگ‘‘ کے بارے میں
پیپنگ مون نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’کنگ‘‘ ۲۰۰۰ء کی فلم ’’بچھو‘‘ پر مبنی ہے جس میں بوبی دیول اور کرشمہ کپور نے اداکاری کی تھی۔ یہ ازخود فلم فرانسیسی فلم ’’لیون دی پروفیشنل‘‘کاری میک تھی۔ ’’کنگ‘‘ اس فلم کا ری میک نہیں ہے۔