Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان اور عامر خان کی فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ ۲۵؍اپریل ری ریلیز ہوگی

Updated: April 07, 2025, 3:46 PM IST | Mumbai

سلمان خان اور عامر خان کی اداکاری سے مزین فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ ۲۵؍اپریل ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کی ریلیز کے بعد بالی ووڈکی کلاسیک کامیڈی فلم ’’اندازاپنا اپنا‘‘ ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ ۱۹۹۴ءکی یہ فلم اپنے پرفارمنس، کاسٹ اور وقت کیلئے مشہور ہے۔ عامر خان نے آج فلم کی ری ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ 

سلمان خان نے فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے بہترین مناظر کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے فلم کے ٹریلرکے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’امر پریم کا انداز واپس آرہا ہے۔‘‘ سلمان خان کے مطابق ’’انداز اپنا اپنا‘‘۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’بیلیرینا‘‘ میں کیانو ریوز ’’جان وِک‘‘ کے کردار میں لوٹیں گے

فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد مداحوں نے اپنے تجسس کا اظہار کیا۔قبل ازیں فلم کے انسٹاگرام ہینڈل نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی ری ریلیز کا اعلان کیا تھا۔حال ہی میں فلم کے پروڈیوسر ونئے سنہا، پریتی سنہا اور امود سنہا نے بھی فلم کی ری ریلیزکا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے فلم کی ری ریلیز کے تئیں اپنے تجسس کا اظہار بھی کیا تھا۔انہوں نے فلم کے سیکوئل کے تئیں عامر خان اور سلمان خان کے خیالات کے تعلق سےبھی جوش ظاہر کیاتھا۔ ’’اندازاپنا اپنا‘‘ ہندی کامیڈی فلم ہے جس میں سلمان خان اور عامر خان کے علاوہ رویناٹنڈن اور کرشمہ کپور نےکلیدی کردارادا کئے ہیں۔ اس فلم میں لیجنڈری کامک ویلن کرائم ماسٹر ’’گوگو ‘‘کو بھی شامل کیا گیا تھا جس کا کردار رشی کپور نے ادا کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK