۱۹۷۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’شعلے‘‘ کا ایک حذف شدہ منظر انسٹاگرام پر جاری کیا گیا ہے جس میں گبر سنگھ، احمد کو مارتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر سینسر بورڈ کانپ اٹھا تھا اس لئے اسے فلم سے نکال دیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: January 04, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
۱۹۷۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’شعلے‘‘ کا ایک حذف شدہ منظر انسٹاگرام پر جاری کیا گیا ہے جس میں گبر سنگھ، احمد کو مارتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر سینسر بورڈ کانپ اٹھا تھا اس لئے اسے فلم سے نکال دیا گیا تھا۔
امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی اداکاری سے سجی بالی ووڈ کی لازوال بلاک بسٹر ’’شعلے‘‘ اپنی ریلیز کے ۴۹؍ سال بعد بھی شائقین میں مقبول ہے۔ اس فلم میں کئی مشہور مناظر ہیں جن پر لوگ کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہیں۔ تاہم، اس فلم کی ریلیز سے قبل سینسر بورڈ نے اس کے کئی مناظر کو حذف کردیا تھا۔ ایسا ہی ایک حذف شدہ منظر ۴۹؍ سال بعد منظر عام پر دوبارہ آیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:طلاق کے بعد بریڈ پٹ، انجلینا جولی کو ۸۰؍ ملین ڈالر ادا کریں گے
’اولڈ اِز گولڈ‘ نامی ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ نے حال ہی میں ۱۵؍ اگست ۱۹۷۵ء کو ریلیز ہونے والی ’’شعلے‘‘ کے ایک حذف شدہ منظر کی تصویر جاری کی جس میں گبر سنگھ (امجد خان)، سچن پلگاؤنکر کے کردار احمد کو بالوں سے کھینچتے ہوئے خوفناک انداز میں کھڑا ہے، اور ان کے گرد ڈاکوؤں کا گروہ ہے۔ سینسر بورڈ نے اس منظر کو اس کے بہت زیادہ تشدد اور گبر کی ظالمانہ تصویر کشی کی وجہ سے حذف کردیا تھا۔ نیوز ۱۸؍ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ پُرتشدد منظر دیکھ کر سینسر بورڈ کانپ اٹھا تھا اور اسے فوری طور پر حذف کرنے کا حکم دیا تھا۔ گبر سنگھ نے ایسا خوف پیدا کیا تھا کہ اس کے کردار کے ظلم کی عکاسی کرنے والے بہت سے مناظر سینسر ہو گئے تھے۔