• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھنش نے نین تارا اور وگنیش شیون کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

Updated: November 27, 2024, 7:34 PM IST | Chennai

اداکار دھنش نے نین تارا کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کیا ہےجس میں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنی پروڈکشن نانم راؤڈی دھان کی فوٹیج کو ان کی اجازت کے بغیر اپنی نیٹ فلکس دستاویزی فلم میں استعمال کر رہی ہیں۔

Nayanthara and Dhanush. Photo: INN.
نین تار اورادھنش۔ تصویر: آئی این این۔

اداکار دھنش نے نین تارا کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کیا ہےجس میں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنی پروڈکشن نانم راؤڈی دھان کی فوٹیج کو ان کی اجازت کے بغیر اپنی نیٹ فلکس دستاویزی فلم میں استعمال کر رہی ہیں۔ ’ دی ہندو‘ کے مطابق، مقدمہ مدراس ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا اور اس میں نین تارا اور ان کے شوہر، فلمساز وگنیش سیون دونوں کو مدعا علیہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ ونڈربار فلمز نے مدراس ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں لیٹرز پیٹنٹ کی شق۱۲؍ کے تحت لاس گیٹوس پروڈکشن سروسیز انڈیا ایل ایل پی کو اپنے مقدمے میں شامل کرنے کی اجازت کی درخواست کی گئی ہے۔ مبینہ طور پرنین تارا کو اگلی سماعت تک اس مقدمے کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسکوئڈ گیم سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز، ۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا

دونوں فریقین کو سننے کے بعد جج نے اہم معاملے پر تبصرہ کئے بغیر کیس کو آگے بڑھانے کی اجازت دینے کی درخواست منظور کر لی۔ جج نے نوٹ کیا کہ نین تارا، وگنیش سیون، اور راؤڈی پکچرز مدراس ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہیں، اور یہ کہ زیادہ تر معاملہ یہاں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ۱۶؍ نومبر کو نین تارا نے دھنش کو قانونی نوٹس بھیجنے اور۱۰؍ کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے پر تنقید کی۔ سنیچر کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل بیان جاری کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی نیٹ فلکس دستاویزی فلم ’نین تارا: بیونڈ دی فیری ٹیل‘ کی تیاری کے دوران، انہوں نے دھنش سے ان کی۲۰۱۵ء کی فلم نانم راؤڈی دھان کے ویژول استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ تاہم، دھنش نے اجازت دینے سے انکار کر دیا اور اس کے بجائے انہیں فلم کے سیٹ سے پردے کے پیچھے کی تصویریں استعمال کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK