• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھرمیندر نے شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر جاری کی، انہیں اپنا بیٹا کہا

Updated: September 08, 2024, 12:24 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

دھرمیندر نے اپنے انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’س ب بیٹے ہی ہیں۔ مالک کا شکر گزار ہوں اپنے مقدر کیلئے۔‘‘ دھرمیندر اکثر شاہ رخ خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں، اور شاہ رخ خان بھی ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔

Dharmendra With Shah Rukh Khan. Photo: INN
دھرمیندر شاہ رخ خان کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کو شاہ رخ خان سے محبت ہے جس کا اظہار وہ اکثر سوشل میڈیا پر کرتے رہتے ہیں۔ اب انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ ایک پرانی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ انہیں ایوارڈ دے رہے ہیں۔ اس کے کیپشن میں دھرمیندر نے شاہ رخ کو اپنا بیٹا کہا۔ اس پرانے ایوارڈ شو کی تقریب میں دھرمیندر اور شاہ رخ مسکرا رہے ہیں۔ دھرمیندر نے لکھا کہ ’’بیٹے ہی ہیں سب، اپنے مالک کا ہمیشہ احسان مند ہوں اس مقدر کیلئے۔‘‘ اس تصویر پر مداحوں نے خوب کمنٹش کئے اور دونوں اداکاروں کو بالی ووڈ کا کنگ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹائم میگزین کا سرورق: ’اے آئی کی ۱۰۰؍ بااثر شخصیات‘ میں انیل کپور کیوں؟

دھرمیندراس سے قبل کرن جوہر کی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ اور ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ میں نظر آئے تھے۔اب وہ جیدیپ اہلوت اور اگستیہ نندا کے ساتھ ’’اکیس‘‘ میں نظر آئیں گے۔ جہاں تک شاہ رخ خان کا تعلق ہے، اداکار کو حال ہی میں راجکمار ہیرانی کی فلم ’’ڈنکی‘‘ میں دیکھا گیا تھا، اب وہ سہانا خان اور ابھیشیک بچن کے ساتھ سوجوئے گھوش کی فلم ’’کنگ‘‘ کی تیاری کررہے ہیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dharmendra Deol (@aapkadharam)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK