Updated: January 13, 2025, 10:18 PM IST
| Mumbai
۲۰۰۲ء کی فلم ’’میلہ‘‘ کے ہدایتکار دھرمیش درشن نے بتایا کہ ’’فلم میں ہیروئن کے مرکزی کردار کیلئے ٹوینکل کھنہ کے بجائے ایشوریہ رائے بچن پہلی پسند تھیں۔ وہ مس ورلڈ میں مصروف تھیںاور ان کے پاس وقت کم تھا، اسی لئے انہوں نے فلم میں مہمان اداکار کے طور پر کام کیا تھا۔‘‘
ایشورایہ رائے بچن۔ تصویر: آئی این این
کیا آپ جانتے ہیں کہ ۲۰۰۰ء کی فلم ’’میلہ‘‘ کیلئے ہدایتکار کی پہلی پسند ٹوینکل کھنہ نہیں بلکہ ایشوریہ رائے بچن تھیں۔ یاد رہے کہ فلم ’’میلہ‘‘ میں ٹوینکل کھنہ، فیصلہ خان اور عامر خان نے اداکاری کی تھی۔اس فلم کو حال ہی میں ۲۵؍ سال مکمل ہوئے ہیں۔ یہ فلم مداحوں کے درمیان سب سےزیادہ گفتگو کی جانے والی فلم بنی تھی ۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکامیاب ہوئی تھی۔ ’’میلہ‘‘، جو ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہوئی تھی، میں مرکزی ہیروئن کیلئے ہدایتکار کی پہلی پسند ایشوریہ رائے بچن تھیں۔ ’’میلہ‘‘ کے ہدایتکار دھرمیش درشن نے فلم کو ۲۵؍ سال مکمل ہونے پر ایک انٹرویو میں یہ بتایا ہے۔ دھرمیش درشن نے بالی ووڈ ہنگامہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ایشوریہ رائے بچن فلم کے مرکزی ہیروئن کے کردار کیلئے پہلی پسند تھیں۔ وہ ۱۹۹۶ء کی فلم ’’راجا ہندوستانی‘‘ میں میم صاحب کے کردار کیلئے پہلی پسند تھیں۔ میرا دل تھا کہ وہ ہی یہ کردار ادا کریں لیکن انہیں مس ورلڈ کیلئے فوری طور پر جانا تھا۔ مجھے ایسی اداکارہ چاہئے تھیں جو اپنا پورا وقت بالی ووڈ اور فلم کو دے سکیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: مالونی بریج توڑنے کی ٹریفک محکمے کی تجویزکی شدت سے مخالفت
دھرمیش نے اپنے انٹریو میں مزیدکہا کہ ’’یہی وجہ ہے کہ وہ عامر خان کے مدمقابل ہونے کے بجائے فیصل خان کے مدمقابل ہونے کے باوجود فلم میں مہمان اداکار کے طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہوگئی تھیں۔ ایشوریہ رائے بچن مہمان اداکار کے طور پر کام کرنے کیلئے مان گئیں اور انہوں نے اس منظر کی شوٹنگ کیلئے کچھ گھنٹے مختص کر دیئے تھے۔‘‘ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ’’مجھ سے متعدد مرتبہ پوچھا جاتا ہے کہ ایشوریہ رائے نے فلم میں مہمان اداکار کے طور پر کام کیوں کیا بلکہ کلیدی کردار ٹوینکل کھنہ نے ادا کیا؟ میں ایسی خواتین سے بھی مل چکا ہوں جو مجھ سے یہ پوچھتی ہیں’’کیا سر آپ نے ایشوریہ کو کیمیو (مہمان اداکار) دیا اور ٹوینکل کھنہ کو اتنا بڑا رول دیا؟‘‘
یہ بھی پڑھئے: بگ باس جیتنے والے کافیصلہ پہلے ہی ہوجاتا ہے: شلپا شندے
انہوں نے فلم میں ایشوریہ رائے کے بطورمہمان اداکار کام کرنے اور ان کے سین کے درمیان آنے والے نغمے ’’چھوری چھوری ہم گوری سے‘‘ کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ نغمہ ’’چھوری چھوری ہم گوری سے‘‘، ہالی ووڈ نے فلم ’’دی گرو‘‘ (۲۰۰۲ء)کیلئے خریدا تھا۔ میں بالی ووڈ کا واحد ہدایتکار ہوں جس کا تین نغمہ ہالی ووڈ فلمسازوں نے خریدا ہے اور اسے شوٹ کیا ہے۔’’پردیسی پردیسی‘‘، اور ’’پوچھو زرا پوچھو‘‘ (راجا ہندوستانی) ’’وی فار ویدانتا‘‘ کے ساؤنڈ ٹریک کا حصہ تھے اور انہیں کیٹ ونسلیٹ کی فلم’’ہولی اسموک‘‘ (۱۹۹۹ء) کی پیش منظر موسیقی کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ’’میلہ‘‘ ٹوینکل کھنہ کی آخری فلموں میں سے ایک تھی۔ انہوں نے ’’لو کیلئے کچھ بھی کرے گا‘ ‘ فلم سے ۲۰۰۱ء میں اپنے فلمی کریئر کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔