• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا سوریہ ’’دھوم ۴‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کریں گے؟ سوشل میڈیا پر بحث

Updated: September 16, 2024, 10:10 PM IST | Mumbai

وائی آر ایف کی ’’دھوم‘‘ سیریز کی چوتھی قسط کے متعلق مداحوں میں پہلے ہی بہت جوش ہے۔ تاہم، حالیہ رپورٹس کے مطابق اس فلم میں جنوبی ہند کے سپر اسٹار سوریہ ویلن کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Suriya. Image: X
سوریہ۔ تصویر: ایکس

وائی آر ایف گزشتہ چند دنوں سے اپنے سوشل میڈیا پر ’’دھوم‘‘ کے چند پرانے کلپس پوسٹ کررہا ہے جس سے مداحوں میں ’’دھوم ۴‘‘ کیلئے چہ میگوئیاں تیز ہوگئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ’’دھوم‘‘ کی چوتھی قسط میں نداپن نائیکن عرف سوریہ ویلن کا کردار ادا کریں گے۔ اداکار کے قریبی ذرائع نے ڈیکن ہیرالڈ کو بتایا کہ ’’میکرز ایک کردار کیلئے سوریہ سے رابطہ کیا اور بات چیت جاری ہے لیکن یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ کسی بھی چیز کی تصدیق کرنا جلدبازی ہوگی کیونکہ سوریہ سر فی الحال دیگر پروجیکٹس پر توجہ دے رہے ہیں۔ اگر کوئی پیش رفت ہوئی تو مداحوں کو باضابطہ اس کی خبر دی جائے گی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی

یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور شائقین ابھی ہی سے پُرجوش ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ ’’دھوم‘‘ وائی آر ایف کی سب سے زیادہ منافع بخش سیریز میں سے ایک ہے۔ دھوم کی تین قسطوں میں ابھیشیک بچن اور ادئے چوپڑا کے ساتھ جان ابراہم، رتیک روشن اور عامر خان نے ویلن کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK