• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دل لومیناٹی ٹور: حیدرآباد کنسرٹ سے پہلے دلجیت دوسانجھ کو نوٹس

Updated: November 14, 2024, 7:40 PM IST | Hyderabad

حیدرآباد کنسرٹ سے پہلےدلجیت دوسانجھ کو تلنگاناحکام کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے جس میں انہیں اپنے نغموں کے ذریعے شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دینے سے گریز کرنے کہا گیا ہے۔ساتھ ہی اسٹیج پر بچوں کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

حیدرآباد کنسرٹ سے پہلےدلجیت دوسانجھ کو تلنگاناحکام کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے جس میں انہیں اپنے نغموں کے ذریعے شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دینے سے گریز کرنے کہا گیا ہے۔یہ نوٹس چندی گڑھ کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کے ذریعے تلنگاناکے حکام کو دلجیت دوسانجھ کے کیس، پٹیالہ پیگ اور ۵؍ تارا گانوں کا حوالہ دیتے ہوئے شکایت پر جاری کی گئی۔اس شکایت میں پنڈت راؤ دھارینوار نے تلنگانا حکام کو دلجیت دوسانجھ کو حیدرآباد کے شو میں اپنے نغموں میں ان چیزوں سے منع کرنے کہا گیا۔ساتھ ہی نوٹس میں دلجیت کو دوران شو بچوں کا استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔تلنگانا کے کمشنر نے دلجیت اور شو کے منتظمین کو نوٹس کی تصدیق کی ۔اس میں دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم کے شو کے کیس، پٹیالہ پیگ،۵؍ تارا کا حوالہ دے کر لائیو شو میں شراب، منشیات، تشددکو فروغ دینے سے باز رہنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امجد خان کے کردار’گبرسنگھ‘ نے فلم’شعلے‘ کی مقبولیت میں چار چاند لگا دیئے تھے

واضح رہے کہ ہریانہ ہائی کورٹ پہلے ہی شراب، منشیات، تشدد اور بندوق کلچر کی تعریف کرنے والے گانوں کی تشہیر کے خلاف ہدایات جاری کر چکی ہے۔ اس بابت  پنڈت راؤ  نے کہا کہ ’’میں توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا اگر تلنگانہ حکام کی طرف سے نوٹس جاری کرنے کے باوجود زیر بحث گلوکار دوبارہ ایسے گانے گاتا ہے۔ میں نے آن لائن شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد گلوکار کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شو میں ایسے گانے گانے سے باز رہیں۔‘‘اس کے علاوہ نوٹس میںیہ بھی کہا گیا ہے،’’ چونکہ اسٹیج پر تیز آواز موسیقی، فلیش لائٹ کا استعمال ہوتا ہے جو بچوں کیلئے مضر ہے لہٰذا ۱۳؍ سال سے کم عمر کے بچوں کا اسٹیج پر استعمال نہ کریں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK