دوسانجھ نے سابق وزیراعظم کو "مہربان شخصیت کا مالک" قرار دیا۔ دوسانجھ نے اس موقع پر سنگھ کے مشہور شاعرانہ بیانات کو بھی یاد کیا۔
EPAPER
Updated: December 30, 2024, 8:11 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
دوسانجھ نے سابق وزیراعظم کو "مہربان شخصیت کا مالک" قرار دیا۔ دوسانجھ نے اس موقع پر سنگھ کے مشہور شاعرانہ بیانات کو بھی یاد کیا۔
پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے اتوار کو اپنے دل-لومیناتی ٹور ۲۰۲۴ء کے اگلے کنسرٹ کے سلسلے میں گویائی پہنچے جہاں اُنہوں نے سرووسجائی کمپلیکس میں پرفارم کیا۔ دوسانجھ نے اپنے گوہاٹی کنسرٹ شو، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو وقف کیا جن کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ دوسانجھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سابق وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کو "مہربان شخصیت" قرار دیا۔ دوسانجھ نے اس موقع پر سنگھ کے مشہور شاعرانہ بیانات کو بھی یاد کیا۔
کنسرٹ کے دوران، دلجیت نے کہا کہ آج کا کنسرٹ، سابق آنجہانی وزیر اعظم منموہن سنگھ کیلئے وقف ہے۔ انہوں نے نہایت سادہ زندگی گزاری۔ وہ کبھی جواب نہیں دیتے تھے اور نہ ہی بری بات کرتے تھے جو کہ سیاست جیسے پیشہ میں بالکل ناممکن ہے۔ دوسانجھ نے اس موقع پر ایک شعر پیش کیا جو منموہن سنگھ نے کئی مرتبہ اپنی گفتگو میں استعمال کیا ہے۔ "ہزاروں جوابوں سے میری خاموشی اچھی، نہ جانے کتنے سوالوں کی آبرو ڈھاک لیتی ہے۔" دوسانجھ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو منموہن سنگھ سے سیکھنا چاہئے۔ ہمیں کوئی کتنا ہی برا کہے، بھٹکانے کی کوشش کرے، ہمارا مقصد صاف ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منموہن سنگھ پہلے سکھ تھے جنہوں نے ہندوستانی کرنسی پر اپنے دستخط ثبت کئے۔
یہ بھی پڑھئے: دبئی: کنسرٹ میں آشا بھوسلے نے کرن اوجلا کا نغمہ ’’توبہ توبہ‘‘ گایا
واضح رہے کہ ۳۱ دسمبر کو لدھیانہ میں دلجیت دوسانجھ کے دل-لومیناتی ٹور کے ہندوستانی مرحلہ کا آخری کنسرٹ ہوگا۔ دوسانجھ نے اپنے ہندوستان دورے کا آغاز اکتوبر میں دہلی سے کیا تھا جس کے بعد وہ حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پونے، کولکتہ، بنگلورو، اندور، چندی گڑھ اور ممبئی میں پرفارم کر چکے ہیں۔