• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دبئی: کنسرٹ میں آشا بھوسلے نے کرن اوجلا کا نغمہ ’’توبہ توبہ‘‘ گایا

Updated: December 30, 2024, 6:40 PM IST | Dubai

دبئی کے کنسرٹ میں ۹۱؍ سالہ گلوکارہ آشا بھوسلے نے کرن اوجلا کا نغمہ ’’توبہ توبہ‘‘ پیش کیا۔یہ نغمہ کرن اوجلانے لکھا ہے جبکہ اس کے گلوکار اور موسیقار بھی وہی ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

معروف گلوکارہ آشا بھوسلے نے دبئی میں اپنے کانسرٹ کے دوران کرن اوجلا کا مشہور نغمہ ’’توبہ توبہ‘‘گاکر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ۹۱؍ سالہ گلوکارہ کی ویڈیوز سوشل میڈی پر وائرل ہوئی ہیں جس میں انہیں گانا گاتے ہوئے ہک اسٹیپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پیر کی صبح ایک فین کلب نے ان کی ویڈیو شیئر کی۔کرن اوجلا نے آشا بھوسلے کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’’میں نے ۲۷؍ سال کی عمر میں یہ نغمہ گایا اور انہوں نے ۹۱؍ سال کی عمر میں مجھ سے بہترین گایا۔‘‘

 

دوسرے پوسٹ میں کرن نے کنسرٹ کے دوران اپنا نغمہ پرفارم کرنے کیلئے آشا بھوسلے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آشا بھوسلے، دنیا میں موسیقی کی دیوی نے نے توبہ توبہ پرفارم کیا۔ بغیر میوزک بیگ گراؤنڈ اور موسیقی کے آلات کی معلومات کے بغیر ایک بچے نے یہ نغمہ لکھا جو ایک چھوعٹے سے گاؤں میں پلا بڑھا ہے۔میں واقع خوش قسمت ہوں اور آپ کا شکرگزار بھی۔ آپ نے مجھے اسی طرح کے دیگر نغمے لکھنے کیلئے متاثر کیا ہے تا کہ ہم ایک ساتھ مزید یادیں بنائیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پہلی فلم فلاپ ہونے پر فہد فاصل نےانڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا

توبہ توبہ
یاد رہے کہ ’’توبہ توبہ‘‘ وکی کوشل کی فلم کا گانا ہے۔ اس نغمے کو کرن نے ازخود لکھا ہے۔ انہوں ہی نے اسے گایا ہے اور کمپوز کیا ہے۔ آشا بھوسلے نے دبئی کے لیگسی کنسرٹ میں سونو نگم کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔آشا بھوسلے نے ۸؍ دہائی کے اپنے موسیقی کے کریئر میں ہندی زبان میں کئی نغمے ریکارڈ کئے ہیں اور انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے جن میں ۲ ؍نیشنل فلم ایوارڈز اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK