Updated: January 21, 2025, 5:34 PM IST
| Mumbai
دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پراعلان کیا ہے کہ ’’۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو پنجاب ۹۵‘‘ کی ریلیز منسوخ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو اس فلم کو ہندوستان کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جانے والا تھا۔ یہ فلم حقوق انسانی کے کارکن جسونت سنگھ کھالڑا کی زندگی پر مبنی ہے۔
فلم میں دلجیت دوسانجھ نے جسونت سنگھ کھالڑا کا کردار ادا کیا ہے۔ تصویر: آئی این این
دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’پنجاب ۹۵‘‘کابے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا۔ یہ فلم ۷؍فروری ۲۰۲۵ء کو ہندوستان کے سوا بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جانے والی تھی۔ یاد رہے کہ یہ فلم حقوق انسانی کے کارکن جسونت سنگھ کھالڑا کی زندگی پر مبنی ہے۔ قبل ازیں یہ کہا گیا تھا کہ فلم کو بغیر’’کٹس‘‘ کے بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز پر روک کے تعلق سے پیغام ارسال کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم معذوت گواہ ہیں اور آپ کو یہ مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ’’پنجاب ۹۵‘‘کی۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ریلیز نہیں ہوگئی کیونکہ حالات ہمارے قابو سے باہر ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’پنجاب ۹۵‘‘ ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی
’’پنجاب ۹۵‘‘
پنجاب ۹۵؍ کی ہدایتکاری کے فرائض ہنی ٹریہان نے انجام دیئے ہیں۔ اس فلم کو رونی اسکریو والا کی آر ایس وی پی موویزنے پروڈیوس کیا ہے۔ اس میں متعدد سکھ افراد کی گمشدگی میں جسونت سنگھ کھالڑا کی تفتیش کی منظر کشی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ جسونت سنگھ کھالڑا کو ۱۹۹۵ء میں اغواء کر لیا گیا تھا۔ ۲۰۲۳ء میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ’’پنجاب ۹۵‘‘ کا پریمیر دکھایا جانے والا تھا لیکن حکام کے کسی سرکاری بیان کے بغیر اس فلم کو فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا۔ فلم میں ارجن رامپال اور سویندر وکی نے بھی اداکاری کی ہے۔