• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پنجاب ۹۵‘‘ ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

Updated: January 18, 2025, 8:08 PM IST | Mumbai

دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’پنجاب ۹۵‘‘ ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیزہوگی۔ فی الحال یہ فلم ہندوستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ یاد رہےکہ ۲۰۲۲ء سے یہ فلم سی بی ایف سی سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’پنجاب ۹۵‘‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم کی سینسرشپ میں متعدد رکاوٹوں کی وجہ سے اس کی ریلیز۲۰۲۲ء سے رکی ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ فلم بین الاقوامی سطح پر ۷؍فروری ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔یہ فلم پنجابی انسانی حقوق کے کارکنان جسونت سنگھ کھالڑا کی زندگی پر مبنی ہے ۔ فی الحال یہ فلم ہندوستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔ تاہم، فلم کو ۷ ؍فروری ۲۰۲۵ء کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔ دلجیت دوسانجھ نے ’’پنجاب ۹۵‘‘ کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ ’’بین الاقوامی سطح پر فلم کو بغیر کسی کٹ کے ریلیز کیا جائے گا۔‘‘دلجیت دوسانجھ نے فلم کا ٹیزربھی شیئر کیا ہے ۔فلم میں ارجن رامپا اور سویندر وکی بھی نظر آئیں گے۔ جمعہ کی شام دلجیت دوسانجھ نے اپنے سوشل میڈیا پر ’’پنجاب ۹۵‘‘کا ٹیزر جاری کیا تھا۔ گلوکاراور اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم میں جسونت سنگھ کھالڑاکا کردار ادا کیا ہے اور اس فلم میں انصاف کیلئے ان کی غیر معمولی جدوجہد کی عکاسی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ’’سکھ افراد کی گمشدگی‘‘ کے کیس کو کس طرح حل کیا تھا۔ ٹیزر میں ارجن رامپال کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے فلم کا ٹیزر شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پنجاب ۹۵‘‘ ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔یہ مکمل فلم ہوگی، اس میں ایک بھی کٹ نہیں ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ، کریکٹس چوائس ایوارڈکی تقریب فروری تک ملتوی

دلجیت دوسانجھ کی فلم کی ریلیز میں تاخیر کیوں ہوئی؟
سوانحی فلم ’’پنجاب ۹۵‘‘ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) میں جمع کئے جانے کے بعدسے تنازع میں گھر گئی ہے۔ فلم ۲۰۲۲ء سے سی بی ایف سی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ستمبر ۲۰۲۴ء میں یہ انکشاف کیا گیاتھا کہ سی بی ایف سی نے فلم میں ۱۲۰؍ کٹس کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ بعد ازیں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ سی بی ایف سی نے فلم میں ۸۵؍ مقامات پر کٹس کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کھالڑا کی اہلیہ پرم جیت کور نے ۲۰۲۲ء سے فلم کے سی بی ایف سی سےسرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے مرحلے میں پھنسے رہنے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے مڈڈے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اہل خانہ کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد یہ فلم بنائی گئی ہے اور اسے بغیر کسی کٹ کے ریلیزکیا جانا چاہئے۔‘‘پنجاب ۹۵؍کی ہدایتکاری کے فرائضہنی تریہان نے انجام دیئے ہیں جبکہ اسے رونی اسکرے والا کے بینر آر ایس وی پی موویز کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK