۴۰ سالہ پنجابی اسٹار نے گزشتہ سال کی سر فہرست شخصیت اور کنگ خان شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
EPAPER
Updated: December 12, 2024, 9:21 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
۴۰ سالہ پنجابی اسٹار نے گزشتہ سال کی سر فہرست شخصیت اور کنگ خان شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
مقبول ہندوستانی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے میگا لائیو ٹور `دل-لومیناٹی` اور باکس آفس پر کامیابی کے بعد بدھ کو برطانیہ کی `دنیا کی ٹاپ ۵۰ ایشیائی مشہور شخصیات` کی فہرست میں اول مقام پر قبضہ کرلیا۔ واضح رہے کہ اس فہرست میں قارئین اور سوشل میڈیا صارفین، اپنے پسندیدہ افراد کو نامزد کرتے ہیں۔ ۴۰ سالہ پنجابی اسٹار نے گزشتہ سال کی سر فہرست شخصیت، شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا اور برطانیہ کے ہفتہ وار `ایسٹرن آئی` کی جانب سے جمعہ کو شائع ہوئی فہرست کے ۲۰۲۴ء کے ایڈیشن میں سینما، ٹیلی ویژن، موسیقی، فنون اور ادب کی دنیا کے عالمی ستاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اول مقام پر قبضہ کرلیا۔ ’ایسٹرن آئی‘ کے انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر اسجد نذیر، جو سالانہ فہرست مرتب کرتے ہیں، نے کہا کہ گلوکاری کے سپر اسٹار کا بلاک بسٹر ’دل-لومیناٹی‘ شو، کسی بھی جنوبی ایشیائی مشہور شخصیت کی جانب سے کیا گیا سب سے کامیاب عالمی دورہ ہے، اس طرح دلجیت نے تاریخ رقم کردی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۴ء میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی فلم، ویب سیریز، شخصیت، نام، ٹی وی شوز، وغیرہ
اس فہرست میں، ہندوستانی ہیریٹیج پاپ سپر اسٹار چارلی XCX کو دوسرے مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔ ان کیلئے ۲۰۲۴ء ایک کامیاب سال رہا جس میں فروخت شدہ لائیو پرفارمنس، گریمی ایوارڈ کیلئے سات مرتبہ نامزدگی اور ان کا اب تک سب سے مشہور `بریٹ` البم اسی سال ریلیز ہوا جس نے ایک بہت بڑی عالمی تحریک کو جنم دیا۔
جنوبی ہند کے سپر اسٹار اللو ارجن نے تیسرے مقام پر جگہ بنائی ہے۔ اللو ارجن نے سال کی سب سے کامیاب ہندوستانی فلم `پشپا ۲: دی رول` کے ذریعہ باکس آفس پر بہیترے ریکارڈ توڑ ڈالے اور ملک میں سنیما کے منظر نامے کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا۔ فہرست میں چوتھے مقام پر جگہ بنانے والے دیو پٹیل، ہالی ووڈ کے پاور پلیئر کے طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں نے ہٹ فلم `منکی مین` میں اداکاری کے علاوہ فلم کی ہدایت کاری اور پروڈیوسنگ بھی کی ہے۔
پرینکا چوپڑا جونس، پانچویں نمبر پر ہیں جو میگا بجٹ سیریز ’سیٹاڈیل‘ کے سیزن ۲ میں نظر آئیں گی۔ جنوبی ہند کے اداکار وجے چھٹے نمبر پر ہیں۔ وجے نے سال کی سب سے کامیاب تامل فلم میں کام کیا ہے اور ایک نئی سیاسی پارٹی قائم کی ہے۔ ہندی گانوں کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلوی اداکارہ جیرالڈائن وشواناتھن، پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور برطانوی اداکارہ سیمون ایشلے، اس فہرست کے ٹاپ ۱۰ افراد میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ کا بالی ووڈ میں واپسی کا اشارہ، مداح پُرجوش
فہرست میں سب سے معمر ترین اسٹار، ۸۲ سالہ امیتابھ بچن ۲۶ ویں نمبر پر ہیں اور سب سے کم عمر، ۱۷ سالہ اداکارہ نیتانشی گوئل ۴۲ ویں مقام پر ہیں جنہوں نے ہندوستان کی آسکر کیلئے باضابطہ طور پر نامزد فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ میں شاندار کارکردگی کی تھیں۔