• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دلجیت دوسانجھ جمی فالن کے’’ ٹونائٹ شو‘‘ میں نظر آئیں گے

Updated: June 12, 2024, 3:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

دلجیت دوسانجھ نےسوشل میڈیا پر’پنجابی آ گئے اوئے،‘ کا کیپشن شیئر کیا۔ دلجیت اس ہفتے شو کے مہمان ہوں گے۔

Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ ۔ تصویر : آئی این این

دلجیت دوسانجھ میوزک انڈسٹری میں اپنی شاندار کامیابیوں میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ کر رہے ہیں۔ اداکار گلوکار مسلسل عالمی پلیٹ فارمز پر پنجابی موسیقی کو فروغ دیتے ہیں اور اب، وہ جمی فالن کے  انتہائی مقبول ’’دی ٹونائٹ شو‘‘ کے مہمانوں میں سے ایک بننے والے ہیں۔
دلجیت نے بدھ کو انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کی اور کیپشن میں لکھاکہ ’’پنجابی آگئے اوئے۔ اس ہفتے کا مہمان‘‘ ایک تصویر میں مقبول شو میں ہفتے کے مہمانوں کی فہرست دکھائی گئی، جس میں مشہور اداکار ایڈی مرفی، کیون کوسٹنر، اور دی بیئر اسٹار میٹی میتھیسن شامل ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

دلجیت کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہورہا ہے۔ گلوکار نے اپریل میں وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں ایک نیا ریکارڈ بنایا، جب وہ دل لومیناتی ٹور کے ایک حصے کے طور پر اس مقام پر پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی فنکار بن گئے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کھچا کھچ بھرے کنسرٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’تاریخ لکھی گئی ہے۔ بی سی پلیس اسٹیڈیم۔ ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ دل لومیناتی ٹور۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کم عمری ہی میں ملک بھر میں ماسٹر مدن کے نام کا ڈنکا بجنے لگا تھا

پچھلے سال، دلجیت نے کوچیلہ میں کھچا کھچ بھرے ہال میں مداحوں کے لئے پرفارم کیا تھا اس کے ساتھ ہی وہ فیسٹ میں پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی فنکار بن گئے۔ انہوں نے ’’پنجابی آ گئے کوچیلا اوئے‘‘ کے ساتھ اسٹیج پر اپنی آمد کا اعلان کیا اور یہ لمحہ کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK