• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان میں کنسرٹ کا بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے تک پرفارم نہیں کروں گا:دلجیت دوسانجھ

Updated: December 16, 2024, 8:57 PM IST | Inquilab News Network | Chandigarh

دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان میں اس وقت تک پرفارم نہیں کریں گے جب تک کہ `کنسرٹ کا انفراسٹرکچر تیار نہیں ہوجاتا۔

Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

دلجیت دوسانجھ نے اپنے چندی گڑھ کے کنسرٹ کے دوران ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک ہندوستان میں پرفارم نہیں کریں گے جب تک کہ اس طرح کے شوز کے لیے مناسب انفراسٹرکچر تیار نہیں ہو جاتا۔ان کا دل لو میناتی ٹور کے سلسلے کا ایک کنسرٹ چنڈی گڑھ میں ہوا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیو کو آن لائن بھی شئیر کیا گیا ۔دلجیت کی فلم’’ چمکیلا‘‘ کے ہدایت کار امتیاز علی نے بھی چند کلپ انسٹا گرام پر شئیر کیں جن میں دکھایا گیا کہ کس طرح دلجیت نےدوبارہ ’’ چمکیلا ترتیب دی۔‘‘ 
امتیاز علی نے دوبارہ ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ایک بڑا مجمع اسٹیڈیم کے باہر کنسرٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ کئی لوگ کنسرٹ کو دیکھنے کیلئے درختوں پر بھی چڑھے ہیں۔ اس کلپ کو ساجھا کرتے ہوئے امتیازعلی نے لکھا ’’ دلجیت کا جادو‘‘ ۔ اسی کے ساتھ امتیاز کی اگلی کہانی میں دکھایا گیا کہ لوگ کنسرٹ کے باہر دلجیت کی فلم چمکیلا کے گانوں پر رقص کر رہے ہیں۔اگلی کلپ میں امتیاز علی نے لکھا ’’ چنڈی گڑھ میں چمکیلا۔ ‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: مجھے نہیں معلوم کہ ’’مہابھارت‘‘ ہوگی یا نہیں: عامر خان کا انکشاف

کنسرٹ میں بھی دلجیت نے خراب بنیادی ڈھانچے کواجاگر کیا۔ اور کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ رقص کرنا چاہتے ہیں۔لیکن وہ اب ہندوستان میں اس وقت تک پرفارم نہیں کریں گے جب تک کنسرٹ کیلئے ضروری بنیادی ڈھانچہ تیار نہیں ہو جاتا۔ چنڈی گڑھ کنسرٹ کے بعد دلجیت نے بھی کئی تصاویر ساجھا کیں۔ اور اسے کامیاب بنانے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس کنسرٹ سے قبل بچوں کے حقوق کے کمشنر نے ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے دوسانجھ سے کہا تھا کہ وہ شراب کی تشہیر والے گانوں سے احتراز کریں ۔ جس میں’’ پٹیالہ پیگ ‘‘ اور’’ ۵؍ تارا‘‘ جیسے گانے شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK