بالی ووڈ اداکارہ دشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی نے بریلی میں واقع اپنے مکان کے قریب خالی پڑی عمارت سے ایک بچی کو بچایا جسے بعد میں پولیس نے اس کے والدین تک پہنچایا۔
EPAPER
Updated: April 21, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ دشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی نے بریلی میں واقع اپنے مکان کے قریب خالی پڑی عمارت سے ایک بچی کو بچایا جسے بعد میں پولیس نے اس کے والدین تک پہنچایا۔
دِشا پٹانی کی بہن، خوشبو پٹانی نے حال ہی میں ایک زخمی بچی کو ایک خالی عمارت سے نکالا تھا۔ اس ضمن میں خوشبو نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ ایک بچی کو بچاتے ہوئے اسے پولیس کے پاس لے جارہی ہیں۔ وہ اس معاملہ کی خبریں اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہیں۔ تازہ ترین پیش رفت کے مطابق پولیس نے لڑکی کے والدین کو ڈھونڈ لیا ہے، اور اسے ان تک پہنچادیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خوشبو نے لکھا کہ ’’انسان کا دل بھی کیا چیز ہے؟ میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ پولیس نے اس کے والدین کو ڈھونڈ لیا ہے۔ پولیس اور طبی امداد کا شکریہ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:روبینہ دلائک کے شوہر ابھینو شکلا کو’’لارنس بشنوئی گینگ‘‘ کی طرف سے قتل کی دھمکی
واضح رہے کہ گزشتہ دن خوشبو کو بریلی میں واقع ان کے آبائی مکان ے قریب خالی پڑی عمارت میں ایک بچی ملی تھی۔ بچی کے آس پاس کوئی نہیں تھا۔ خوشبو نے نہ صرف بچی کو وہاں سے نکالا بلکہ اسے پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے اسے فوری طور پر طبی امداد پہنچائی۔ بچی کے والدین ملنے تک خوشبو بچی کے پاس ہی رہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بچی کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہیں۔
ان کے اس عمل کی نہ صرف دشا نے پذیرائی کی بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے خوشبو کو ’’حقیقی ہیرو‘‘ قرار دیا۔