ٹی وی اداکار ابھینو شکلا اور ان کی فیملی کو ایک شخص کی طر ف سے جان سے مارنے کی دھمکیاںموصول ہوئی ہیں جو بدنام زمانہ’’لارنس بشنوئی گینگ‘‘ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 21, 2025, 4:35 PM IST | Mumbai
ٹی وی اداکار ابھینو شکلا اور ان کی فیملی کو ایک شخص کی طر ف سے جان سے مارنے کی دھمکیاںموصول ہوئی ہیں جو بدنام زمانہ’’لارنس بشنوئی گینگ‘‘ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔
ابھینو شکلا کو ایک شخص کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جو دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ’’ لارنس بشنوئی گینگ‘‘ سے وابستہ ہے۔ اس فرد نے اداکارسلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی حوالہ دیا۔ ٹی وی اداکار ابھینو شکلا اور ان کی فیملی کو ایک شخص کی طر ف سے جان سے مارنے کی دھمکیاںموصول ہوئی ہیں جو بدنام زمانہ’’لارنس بشنوئی گینگ‘‘ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔یہ دھمکیاں ان کی اہلیہ روبینہ دلائک اور عاصم ریاض کے درمیان ریالیٹی شو’’بیٹل گراؤ نڈ‘‘ میں ہونے والے حالیہ جھگڑے سے پیدا ہوئی ہیں جہاں وہ دونوں پینلسٹ ہیں۔
شو میں دونوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں، جو عاصم کی جانب سے روبینہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے مبینہ طور پر کیمرہ پر توہین آمیز ریمارکس دینے کے بعد بڑھ گئی ہے۔ انسٹاگرام صارف انکش گپتا، جو ’’انکش گپتا۸۸۷۳‘‘ کے نام کا ہینڈل یوز کرتے ہیں ، نے اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔شکلا نے اپنے ’’ایکس‘‘ پرکہا کہ’’ میرے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ لگتا ہے کہ یہ شخص چنڈی گڑھ/موہالی کا رہنے والا ہے۔ براہ کرم اس کے خلاف ٹھوس اورفوری کارروائی کریں۔ جو بھی اس شخص کو پہچانتا ہے، براہ کرم ڈی جی پی پنجاب پولیس کو رپورٹ کریں۔‘‘ انہوںنے اپنے ڈی ایم میں موصول ہونے والے متن کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر لکھا اور ایک اسکرین ریکارڈنگ شیئر کی جس میں دھمکی دینے والے شخص کا انسٹاگرام پروفائل دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’پیکو‘‘ کی دسویں سالگرہ، ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی
’لارنس بشنوئی گینگ ممبر‘ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی
دھمکی کا جب انگریزی میں ترجمہ کیا گیا تو لکھا تھا ’’میں لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہوں، مجھے آپ کا پتہ معلوم ہے، کیا میں آپ کو اسی طرح آکر گولی مار دوں جس طرح سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی گئی تھی؟ میں آپ کی جگہ آکر آپ کو اے کے ۴۷؍سے گولی مار دوں گا۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے گھر میں ۱۵؍افراد ہیں جن میں آپ کے ہوم گارڈ بھی شامل ہیں۔‘‘اس میں مزید لکھا گیا کہ’’ `مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آپ کب کام پر جاتے ہیں، اور یہ آپ کی آخری وارننگ ہے، عاصم کے بارے میں فضول باتیں نہ کرو، ورنہ آپ کا نام فہرست(جنہیں مارنا ہے) میں شامل کر دیا جائے گا۔‘‘انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا: ’’لارنس بشنوئی، عاصم کے ساتھ ہیں۔‘‘
انکیش گپتا کے انسٹاگرام پروفائل کے مطابق،اس کی عمر ۲۶؍سال ہے جو لیب ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے پروفائل کے مطابق، جو اب یا تو غیر فعال یا حذف ہوچکا ہے، وہ سنگل اور غیر شادی شدہ ہے۔ پروفائل میں یہ بھی بتایا گیا کہ گپتا چنڈی گڑھ کا رہائشی ہے۔