لندن کے او ٹو ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ نے ایڈ شیرن کے ساتھ پرفارم کیا۔ ارجیت سنگھ نے اپنےانسٹاگرام پر کنسرٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 16, 2024, 10:04 PM IST | London
لندن کے او ٹو ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ نے ایڈ شیرن کے ساتھ پرفارم کیا۔ ارجیت سنگھ نے اپنےانسٹاگرام پر کنسرٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
پاپ اسٹار ایڈ شیرن نے اتوار کو لندن کےاوٹو ایرینا میں لیٹرز لندن کنسرٹ میں ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ پرفارمنس کیا۔ اس ضمن میں ارجیت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایڈ شیرن کے ساتھ اپنے جوائن پرفارمنس میں کی تصاویر انسٹاگرام پرشائع کی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کل رات میں اتنا شاندار انداز دکھانے کیلئے شکریہ۔‘‘
For the FIRST TIME EVER #EdSheeran & #ArijitSingh performing LIVE together on stage! 🤯🎶🙌🏾 pic.twitter.com/K5BMK0YYSk
— Anuj Radia (@AnujRadia) September 15, 2024
اس کنسرٹ میں ارجیت سنگھ نے سفید ٹی شرٹ اور جیکٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ نیلے رنگ کی پینٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔ ایڈ شیرن نے سیاہ ٹی شرٹ اور نیلے رنگ کی کارگو پینٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔ ارجیت سنگھ کی جانب سے جاری کی گئی تصویروں میں دونوں کو ایک ساتھ پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: تمباڑ نے کرینہ کپور کی فلم ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
اس کنسرٹ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ارجیت سنگھ اور ایڈ شیران کے پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک مداح نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہےکہ ’’ارجیت سنگھ اور ایڈ شیران نے ساتھ میں پرفارمنس کر کےمداحوں کا دل جیت لیا ہے۔‘‘
ارجیت سنگھ لندن کے بعد ۱۶؍،۱۹ ؍ اور ۲۲؍ ستمبر کو برمنگھم، مانچسٹر اور روٹرڈم میں پرفارم کریں گے۔ خیال رہے کہ ۱۶؍ مارچ کو ایڈ شیرن نے اپنے میتھ میٹکس ٹور کے درمیان مہالکشمی، ممبئی میں پرفارم کیا تھا۔ اپنے دورے کے درمیان ایڈ شیرن نے نیٹ فلکس پر کپل شرما کے شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں بھی شرکت کی تھی۔