• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تمباڑ نے کرینہ کپور کی فلم ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

Updated: September 16, 2024, 6:56 PM IST | Mumbai

۲۰۱۸ء کی فلم تمباڑ نے اپنی ری ریلیز کے بعد کرینہ کپور خان کی فلم ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کو پیچھےچھوڑ دیا ہے۔ دی بکنگھم مرڈرز نے باکس آفس پر ۳۱ء۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جبکہ تمباڑ نے ہفتے کے آخر میں باکس آفس پر ۳۴ء ۷؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

Tambad poster. Photo: INN
تمباڈ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

۲۰۱۸ء کی فلم تمباڑ نے اپنی ری ریلیز کے بعد  باکس آفس پر کرینہ کپور کی نئی فلم ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔حالیہ رپورٹس کے مطابق تمباڈ نے اپنی ری ریلیز میں ۳۴ء۷؍کروڑ روپے کی کمائی کی اس کے مقابلے میں کرینہ کپور خان کی فلم نے ۳۱ء۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

تمباڈ،جس کی ہدایتکاری کے فرائض راہی انیل بروے نے انجام دیئے ہیں، نےری ریلیز ہونے کے بعد ہفتے کے آخر میں باکس آفس پر ۲۵ء۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔اس سال فلم کی دوبارہ ریلیز نے نہ صرف اس کے ہفتے کے آخر میں کئے گئے  کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ اس نے ۲۰۱۸ء میں  درج کئے گئے ۴۸ء۱۳؍ کروڑ روپے کی زندگی بھر کی کمائی کا نصف سے زیادہ جمع کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ۷۶؍ واں ایمی ایوارڈز ۲۰۲۴ء: ’’شوگن‘‘ نے تاریخ رقم کردی، کُل ۱۸؍ ایمی جیتے

فلم سازوں کے مطابق تمباڑ نے جمعہ کو ری ریلیز کے پہلے دن ہی ۶۵ء۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کر لی تھی، سنیچر کو اس فلم نے ۶۵ء۲؍ کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ اتوار کو ۰۴ء۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ مداحوں کے ذریعے فلم کے مثبت ردعمل کے تئیں فلم کے پروڈیوسر اور اداکارسہم شاہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے ،’’ہمیشہ شکرگزار رہوں گا۔‘‘تمباڈ کی اسکرپٹ متیش شاہ، پرساد،راہی انیل بروے اورآنند گاندھی نے لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی

فی الحال باکس آفس پر کرینہ کپور خان کی نئی فلم اور تمباڑ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ کرینہ کپور کی نئی فلم ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض ہنسل مہتا نے انجام دیئے ہیں۔ ساکنلک کے مطابق ’’اس فلم نے پہلے دن باکس آفس پر ۱۵ء۱؍کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، سنیچر اور اتوار کو اس فلم نے باکس آفس پر بالترتیب ۹۵ء۱؍ کروڑ روپے اور ۱۵ء۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔‘‘اس درمیان راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم استری ۲؍ اپنے پانچویں ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔استری ۲؍ نے ہفتےکے آخر میں جمعہ اورسنیچر کے درمیان ۱۶؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔امرکوشک کی اس فلم نے اب تک ۱۸ء۵۸۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK