عمران ہاشمی اور یامی گوتم ہندوستان کی قانونی تاریخ کے مشہور ترین معاملات میں سے ایک ’’شاہ بانو کیس‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
EPAPER
Updated: March 06, 2025, 8:50 PM IST | Mumbai
عمران ہاشمی اور یامی گوتم ہندوستان کی قانونی تاریخ کے مشہور ترین معاملات میں سے ایک ’’شاہ بانو کیس‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، یامی گوتم، عمران ہاشمی کے ساتھ مشہور ’’شاہ بانو کیس‘‘ پر مبنی ایک کورٹ ڈراما میں جلوہ گر ہوں گی، جو ہندوستانی عدلیہ کیلئے ایک تاریخی قانونی جنگ ثابت ہوا تھا۔ عمران ہاشمی اس پروجیکٹ کی قیادت کیلئے تیار ہیں، جو شاہ بانو کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔ یہ — ایک بااثر وکیل ہے جس کے کیس پر موقف نے ملک میں شدید سیاسی اور قانونی بحث کو جنم دیا تھا۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سپرن ورما انجام دیں گے جنہوں نے ’’دی فیملی مین ۲‘‘، ’’رانا نائیڈو‘‘ اور ’’دی ٹرائل‘‘ جیسی ویب سیریز کے ذریعے منفرد شناخت بنائی ہے۔ فلم کی اسکرپٹ ریشو ناتھ نے لکھی ہے، جو ’’ال لیگل‘‘ اور ’’ہیرا منڈی‘‘ پر اپنے کام کیلئے مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’مارکو‘ ٹی وی پر ریلیز نہیں ہوگی، سینسر بورڈ کا او ٹی ٹی پر پابندی کا مطالبہ
واضح رہے کہ شاہ بانو کیس ہندوستان میں ایک اہم قانونی تنازع تھا جو طلاق کے بعد مسلم خواتین کے حقوق سے متعلق تھا۔ ۱۹۷۸ء میں ۶۲؍ سالہ شاہ بانو کو ان کے شوہر محمد احمد خان نے شریعت کے تحت طلاق دی تھی۔ بغیر کسی مالی معاونت کے، انہوں نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ ۱۲۵؍ کے تحت بنیادی ضرورتوں کیلئے درخواست دائر کی، جو مذہب سے قطع نظر تمام ہندوستانی شہریوں پر لاگو ہوتا ہے۔ ۱۹۸۵ء میں سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا۔ تاہم، اس فیصلے نے مختلف تنازعات کو جنم دیا۔ سیاسی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے راجیو گاندھی کی قیادت والی حکومت نے مسلم خواتین (طلاق پر حقوق کا تحفظ) ایکٹ ۱۹۸۶ء نافذ کیا، جس نے اس فیصلے کو مؤثر طریقے سے پلٹ دیا۔ سیکولرازم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں جاری بحثوں کو ہوا دیتے ہوئے یہ کیس ہندوستانی قانونی تاریخ میں ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے، جو ذاتی قوانین اور صنفی حقوق کے درمیان تنازعات پر روشنی ڈالتا ہے۔
کام کے محاذ پر عمران ہاشمی ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ میں نظر آئیں گے جو ۲۵؍ اپریل کو ریلیز ہوگی۔ اس کے بعد، وہ تیلگو فلموں میں کریئر کا آغاز کریں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پون کلیان بھی ہیں۔ عمران ہاشمی ’’گھڑچڑھی ۲‘‘ اور نیرج پانڈے کی آنے والی نیٹ فلکس سیریز میں بھی نظر آئیں گے۔