عمران ہاشمی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘کاٹیزر جاری کیا ہے جبکہ یہ فلم ۳؍ اپریل ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 24, 2025, 5:42 PM IST | Mumabi
عمران ہاشمی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘کاٹیزر جاری کیا ہے جبکہ یہ فلم ۳؍ اپریل ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو تحفہ دیا ہے۔انہوں نے ایکس پر اپنی فلم ’’آوارہ پن‘‘کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران ہاشمی کی فلم کے سیکوئل بنانے کی چہ میگوئیاں جاری تھیں۔ اسی درمیان انہوں نے اپنے اعلان کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ’’آوارہ پن‘‘ کے سیکوئل میں عمران ہاشمی اپنے کردار کو دہرائیں گے اور ٹیزر میں ان کے کردار کی چند جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
Bas mujhe kuch aur der zinda rakh… #Awarapan2 in cinemas, 3rd April 2026.#Awarapan2 @VisheshB7 @Visheshfilms #MukeshBhatt #VisheshFilms pic.twitter.com/f0wt2MOH8Y
— Emraan Hashmi (@emraanhashmi) March 24, 2025
پیر کو عمران ہاشمی نے ’’آوارہ پن ۲‘‘کا ٹیزر شیئر کیا تھا جس میں موہت سوری کی فلم کے دل دہلا دینے والے چند مناظر دکھائے گئے ہیں۔ کلپ میں فلم میں عمران ہاشمی کو دکھایا گیا ہے جو ناؤ پر کھڑے ہیں اوربلند و بالا عمارتوں کے پیچھے طلوع آفتا ب کو دیکھ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ ایک پرندے کو پنجرے سے آزاد کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں ’’کسی اور کی زندگی کیلئے مرنا ہی میری منزل ہے۔‘‘ ٹیزر کے اختتام پر کلپ میں یہ لکھ کر آتا ہے کہ ’’آوارہ ۲‘‘ سفر اب بھی جاری ہے۔‘‘البتہ بیگ گراؤنڈ میں ۲۰۰۷ء کی فلم کا نغمہ ’’تیرا میرارشتہ‘‘ بج رہاہے۔
یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن مئی میں ’’کالکی ۲‘‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے
عمران ہاشمی نے بھی فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ فلم کا سیکوئل ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگا۔ انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بس مجھے کچھ اور دیر زندہ رکھ۔’’آوارہ پن ۲‘‘۳؍اپریل ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔