سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کی ریلیز کے ساتھ عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کا ٹیزر جاری کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی اداکاری سے مزین فلم ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 25, 2025, 10:04 PM IST | Mumabi
سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کی ریلیز کے ساتھ عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کا ٹیزر جاری کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی اداکاری سے مزین فلم ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
دیوالی ۲۰۲۳ء میں اپنی فلموں جیسے ’’ٹائیگر ۳‘‘ کی ریلیز کے بعد عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘میں عمران ہاشمی اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھا جاسکے گا۔پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق ’’سلمان خان کی اگلی فلم ’’سکندر‘‘کی ریلیز کے دن عمران ہاشمی کی اگلی فلم’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کا ٹیزر ریلیزہوگا۔ ذرائع کے مطابق ’’ایکسیل انٹرٹینمنٹ نے ’’سکندر‘‘کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا ٹیزر دکھانے کیلئے ملٹی پلیکس آف انڈیا کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
ذرائع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’سکندر‘‘ ہندی فلم انڈسٹری کی بڑی فلموں میں سے ایک ہوگی جس سے شائقین کا ایک بڑا طبقہ لطف اندوز ہوگا۔ ایکسیل کی ٹیم چاہتی ہے کہ اس موقع کو ’’گراؤنڈ زیرو‘‘کا ٹیزردکھانے کیلئے استعمال کیا جائے۔ اتوار کو ’’سکندر‘‘ کے ساتھ فلم کا ٹیزرلانچ کئے جانے سے پہلے اس کا ڈجیٹل ٹیزر لانچ کیا جائے گا۔‘‘ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ فلم ۲۵؍اپریل ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس میں عمران ہاشمی بی ایس ایف (بارڈرسیکوریٹی فورس) کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ جذبات، ایکشن اور حب الوطنی سے بھرپور فلم ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض تیجس دیوسکر نے انجام دیئے ہیں۔