• Thu, 13 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمران ہاشمی کی’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ جلد ہی دوبارہ ریلیز ہوسکتی ہیں

Updated: February 12, 2025, 10:27 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا صارفین مہیش بھٹ پروڈکشن کے تلے بنی عمران ہاشمی کے مرکزی کردار والی ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی ری ریلیز کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے کہا کہ وہ اس کے متعلق جلد ہی اطلاع دیں گے۔

Bollywood actor Emraan Hashmi. Photo: INN
بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی۔ تصویر: آئی این این

فی الوقت باکس آفس پر ری ریلیز فلموں کو غیر معمولی کامیابی مل رہی ہے۔ ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’بریلی کی برفی‘‘ اور ’’صنم تیری قسم‘‘ جیسی فلمیں سنیما گھروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر شائقین مقبول فلموں کو دوبارہ ریلیز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور پروڈیوسرز فلم ری ریلیز کرکے کروڑوں روپے کمارہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عمران ہاشمی کی فلم ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ جلد ہی ری ریلیز ہوگی۔ ’’جنت‘‘ نے ۲۰۰۸ء میں باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی لیکن ’’آوارہ پن‘‘ ناکام رہی تھی۔ تاہم، برسوں کے دوران اس نے کلٹ فلم کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ یہ دونوں فلمیں اپنی موسیقی اور نغموں کے سبب بھی یادگار بن گئی ہیں۔ نیوز ۱۸؍ شوشا سے خصوصی بات چیت میں پروڈیوسر مکیش بھٹ نے اس کے برعکس بیان دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ڈی ڈی ایل جے کے ۳۰؍ سال مکمل، مانچسٹر میں میوزیکل پریمیر منعقد کیاجائے گا

خیال رہے کہ مہیش بھٹ دونوں ہی فلموں کے پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ خبر طوفان بن کر مجھ تک پہنچ رہی ہے۔ میں مارکیٹنگ کے بنیادی اصول پر یقین رکھتا ہوں کہ انہیں وہ دو جو وہ چاہتے ہیں، وہ نہیں دو جو آپ چاہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کائنات مجھ سے مطالبہ کررہی ہے کہ ان دو خوبصورت فلموں کو دوبارہ ریلیز کیا جائے۔ میں اپنی ٹیم سے اس پر بات کرنے کے بعد کہہ سکتا ہوں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ مہیش بھٹ سے ان فلموں کی ری ریلیز کا مطالبہ ’’صنم تیری قسم‘‘ کی شاندار ری ریلیز کے بعد کیا گیا جس کی موسیقی نے شائقین کو ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی طرح اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK